بھارت کی حمایت کرنے والے سابق پاکستانی بولر دانش کنیریا کی تصویر تک سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسٹیڈیم کی گیلری سے ہٹادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی

دانش کنیریا پاکستان کے خلاف تبصرے اور بھارت کی کھلی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی گیلری سے ان کی تصویر ہٹادی۔

یاد رہے کہ دانش کنیریا کا کرکٹ کیریئر اس وقت ختم ہوا جب سنہ 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ان پر تاحیات پابندی لگادی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

میڈیا رپورٹس کے مطابق دانش کنیریا کی گیلری میں موجود تصویر دائیں بازو کے ہندو انتہا پسند گروپوں کے احتجاج کے بعد ہٹائی گئی۔

اس سے قبل انتہا پسند گروپوں کے احتجاج پر اسٹیڈیم حکام نے تصویر کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قابل ذکر کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تصویر گیلری کا حصہ ہیں۔ تاہم انتہا پسند گروپوں کے دباؤ کے بعد بالآخر اسے ہٹا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے شان ٹیٹ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

لیگ اسپنر دانش کنیریا نے سنہ 2000 سے سنہ 2012 کے درمیان 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 261 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستانی سابق بولر جے پور دانش کنیریا سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستانی سابق بولر جے پور دانش کنیریا دانش کنیریا

پڑھیں:

لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نوازی بھی کنیریا کے کام نہ آئی، اسٹیڈیم گیلری سے تصویر ہٹادی گئی
  • شاہین تھری میزائل استمال کرنے کا الزام بے بنیاد بھارتی فوج نے ویڈیو ہٹادی : پاکستان
  • ’ایشیا کپ کا بائیکاٹ نہیں کیا‘، بی سی سی آئی نے بھارتی میڈیا کی خبر کو غلط قرار دے دیا
  • راولپنڈی میں پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو شعیب اختر نے ایک مضبوط پیغام قرار دے دیا
  • بھارت پاک کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے پر غور
  • بھارت کا ایشیا کپ سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ
  • پاکستان کیساتھ کشیدگی ، بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ، رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ نہ ہونیکا خدشہ
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، بی سی سی آئی کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ
  • لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس