نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کی فٹنس میں بہتری، بنگلہ دیش سیریز میں شرکت کے امکانات روشن، عاقب جاوید
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے قومی فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی فٹنس کے حوالے سے اہم اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں باؤلرز نیٹ میں دوبارہ باؤلنگ کا آغاز کرچکے ہیں اور ان کی صحتیابی کا عمل حوصلہ افزا ہے۔
عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو پہلے انجری مسائل کا سامنا تھا لیکن اب وہ روزانہ آ رہے ہیں، باؤلنگ کر رہے ہیں اور ان کی فٹنس میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ وسیم جونیئر بھی انجری کے بعد اب دوبارہ باؤلنگ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی فٹنس پر تشویش کے باعث ان کی سیریز میں شرکت مشکوک تھی، تاہم تازہ پیشرفت کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیم سلیکشن سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی، دونوں بورڈز کی خاموشی برقرار
شاداب خان بدستور باہرادھر ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان تاحال کندھے کی مستقل تکلیف کا شکار ہیں اور جلد سرجری کرانے کا امکان ہے، جس کے باعث وہ آئندہ سیریز سے باہر رہیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو نائب کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، جہاں تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ہو گی بلکہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا ٹی20 شیڈول:مقام: شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا
20 جولائی: پہلا ٹی20 – شام 5 بجے
22 جولائی: دوسرا ٹی20 – شام 5 بجے
24 جولائی: تیسرا ٹی20 – شام 5 بجے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ٹور پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید نسیم شاہ وسیم جونیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ٹور پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید نسیم شاہ عاقب جاوید بنگلہ دیش نسیم شاہ کی فٹنس
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو