data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی بتایا ہے کہ کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں ان سے ہر طرح سے بات ہوئی ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو کیسے بہتر بنانا ہے۔ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات روز میں کسی کی غلطیاں تو درست نہیں کرتے لیکن کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان سے کیا درکار ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہینز نے آسٹریلیا جانا ہے ان کی تیاری ہو گی اس کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی بھی تیاری ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کا مقصد یہی تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں اور یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ آل رائو نڈرز اور پیس باولرز کو ہم نے بڑھانا ہے کیمپس کا مقصد بھی یہی ہے اور یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا اور تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا سب کو اسکلز بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ نسیم شاہ کی فٹنس کا مسئلہ تھا لیکن اب وہ باقاعدگی سے باولنگ کر رہے ہیں ایسا ہی کچھ محمد وسیم کے ساتھ ہے وہ بھی کیمپ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا نیا سرکل شروع ہو رہا ہے اس میں پاکستان کے بہت چانسز ہیں، ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سب کو سمجھنا ہو گا کہ آل فارمیٹ میں ہماری صورتحال اچھی نہیں ہے لہذا کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے، بنگلہ دیش بھی اپنے ملک میں اچھا کھیلتی ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ ینگسٹر ہو یا سینئر ہو پاکستان کے لیے بیسٹ آپشن کو کھلانا ہے، ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشین کنڈیشنز میں ہونا ہے 200 پلس رنز کرنا پڑیں گے اسی کے مطابق اپنے آپشنز کھیلنا استعمال کرنا ہے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی دو سیریز ہیں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز، ان سیریز میں آپ کو اپنے مختلف آپشنز دیکھیں گے حارث روف بھی کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی بھی ہماری ہر طرح کی تیاری ہے، 8 تاریخ سے شروع ہونے والے کیمپ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں کھلاڑی شامل ہیں، ویسٹ انڈیز سیریز کا جو بھی فیصلہ ہو اس کے مطابق ٹیم کا اعلان ہو گا اور قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عاقب جاوید نے کہا کہ

پڑھیں:

پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے جس میں 10 وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔

کابینہ کے اراکین میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان کے علاوہ فیصل خان بھی شامل ہیں۔

گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق، نئے وزرا کی سمری گورنر کے پاس موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے دور میں کابینہ سے نکالے گئے دو وزرا، فیصل تراکئی اور عاقب اللہ خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
  • پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا
  • ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ
  • پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا