ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر 21 ستمبر بروز اتوار کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔گزشتہ روز پاکستان نے دبئی کے میدان میں بیٹنگ کے دبا اور میدان سے باہر پیش آنے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ پہلے غیر یقینی کا شکار رہنے کے بعد ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، جس کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.

4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے 2 مرتبہ ایشیائی چیمپئن ہونے کے باوجود ابتدا میں مشکلات بڑھ گئیں جب اوپنرز جلد آٹ ہوگئے تاہم تجربہ کار فخر زمان نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا۔

کپتان آغا سلمان نے 20 رنز جوڑے جب کہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی کی 14 گیندوں پر 29 رنز کی تیز رفتار اننگز نے پاکستان کو قابل دفاع مجموعے تک پہنچا دیا۔بولنگ میں حارث رف، شاہین شاہ آفریدی اورابرار احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

خاص طور پر حارث رف نے 14ویں اوور میں دھروو پرشار کو آٹ کیا جس کے بعد یو اے ای کے بیٹرز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا نے 35 گیندوں پر 35 اور دھروو پرشار نے 23 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور 48 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ ٹیم کو فتح کی منزل تک نہ لے جا سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان گروپ اے سے دوسرے نمبر پر سپر 4 میں داخل ہوگیا، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔گروپ بی سے تاحال صرف سری لنکا نے کوالیفائی کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا کوالیفائر طے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں ٹرمپ کا دورہ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مرحلے میں

پڑھیں:

مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-22
جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کے بے بنیاد دعوؤں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ پاکستانی مندوب سرفراز احمد گوہر نے اپنے حق جواب کے استعمال میں کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسے کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دینے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔سرفراز گوہر نے کہا کہ دنیا بھر کی انسانی حقوق تنظیمیں، سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ *جینو سائیڈ واچ* کے مطابق بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے پر مجبور کیا جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے