کراچی: بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان، رزلٹ ویب سائٹ پر سرچ کریں
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آمنہ جنید موتی بنت محمد جنید رول نمبر 51041 نے ٹوٹل 1100 میں سے 950 نمبرز لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا۔
کوکب بنت محمد امین رول نمبر 51035 نے 946 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جب کہ بلقیس بنت مجاہد رول نمبر 51132 نے 913 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1964 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 1871 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 856 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح کامیابی کا تناسب 45.
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں، امیدوا ر اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں مختلف گروپس کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو تقریب میں میرٹ سرٹیفکیٹ دیئے گئے ہیں جب کہ جلد دیگر گروپس کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے انہیں بھی میرٹ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے، تقریب میں طلبہ کے ساتھ والدین اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
نتائج دیکھنے کے لیے یہاں www.biek.edu.pk کلک کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امتحانات میں اے ون گریڈ
پڑھیں:
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر زاہد چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں انڈونیشیا کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے دینے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے درخواست کی ہے کہ اس کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے معیاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان طلبہ کے تعلیمی اور رہائشی اخراجات انڈونیشیا کی حکومت برداشت کرے گی جبکہ انہیں پاکستان کے بہترین طبی تعلیمی اداروں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت تقریباً 200 انڈونیشین میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے طلبہ کی طبی تعلیم کے لئے پاکستان کے اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے نہ صرف پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے طبی تعلیمی نظام اور وقار کو بھی تقویت ملے گی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور یہ اقدام پاکستان کے طبی شعبے پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔