میسی کی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر انٹر میامی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس نے 2 گول کیے۔
دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ نئے معاہدے پر دستخط کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کچھ پیشکشیں تھیں کہ میں کلب ورلڈ کپ میں کھیلوں، لیکن میں نے سوچا یہ کوئی معنی نہیں رکھتا، کیونکہ میرے لیے بہتر ہے کہ میں مکمل آرام کروں اور اچھی تیاری کروں۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ میرا مقصد ناصرف النصر کے لیے بلکہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے بھی مکمل طور پر تیار رہنا ہے، اسی وجہ سے میں نے نیشنز لیگ کے آخری میچ تک خود کو محدود رکھا اور دیگر کسی پیشکش پر توجہ نہیں دی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کلب ورلڈ کپ
پڑھیں:
بھارت کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں
بھارتی شہر بینگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کا نام زیرِ غور ہے۔
کرک انفو کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی اجازت کے حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے طے کی گئی 10 اگست کی ڈیڈ لائن مس کردی جس کے بعد اس وینیو پر ایونٹ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔
اس وقت بینگالورو میں 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا اوپنر، 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا، 26 اکتوبر کو انڈیا اور بنگلادیش، 30 اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل اور ممکنہ طور پر 2 نومبر کو ممکنہ فائنل سمیت پانچ میچز شیڈول ہیں۔
حالات کے پیشِ نظر اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔