لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی تعداد بڑھانا ہماری ترجیح ہے اور یہ پروگرام اکتوبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سائیکل شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کے پاس اچھے مواقع موجود ہیں، ٹیم کے اعلان پر کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز کو بھی بہتری کے نکات بتائے گئے ہیں جبکہ نسیم شاہ اور محمد وسیم کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے اور دونوں کیمپ میں بولنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ ایشیائی کنڈیشنز میں ہوں گے جہاں 200 سے زائد رنز بنانے ہوں گے، اسی لیے بیٹنگ آرڈر میں وہی کھلاڑی اہم ہوں گے جو اپنے کردار میں فٹ آئیں، چاہے وہ سینئر ہو یا نوجوان۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے، حارث رؤف کو بھی موقع دیا جائے گا، اور سیریز کی نوعیت کے مطابق ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عاقب جاوید ہے اور

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمدجاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا 21،22،23نومبر کو مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والا اجتماع عام نوجوانوں کو نئی امید دے گا، ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ سیاسی چپقلش اور انتقامی سیاست کو دفن کئے بغیر ملک و قوم کو آگے لے کر نہیں چلا جا سکتا۔ہمارے ہمسایہ ممالک ترقی و خوشحالی میں آگے نکل چکے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ادارے تباہ اور کرپشن نے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی میں سب ملک کر اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ کوئی بھی چیز پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی۔باہمی اختلافات کو ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے۔دشمن قوتین حملہ آور ہیں، بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بلوچستان اور خبیرپختونخوا میں دہشت گردی کی وارداتیں کروا رہا ہے۔قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے داخلی انتشار، با ہمی اختلافات اور بد اعتمادی کی فضا کو ختم کرنا ا ز حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ منافع بخش ادارے حکمرانوں کی مسلسل لوٹ مار کے باعث خسارے کا شکار ہو کر قومی خزانے پر سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔نا اہلوں کا ایک ٹولہ ہے جس کے پاس وڑن ہے اور نہ ہی اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت ہے۔ کرپشن نے ملکی معیشت کو مفلوج کر کے رکھ دیا، سودی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ظلم و ستم اور کرپٹ نظام نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ساتھ مافیا ز نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ملک و قوم کو انتشار، سیاسی عدم استحکام اورانارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، فواد چودھری
  • پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان
  • پنجاب کی 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری
  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد
  • پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا
  • جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری
  • نااہلی کا اعتراف ناممکن
  • خیبر پختونخوا کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل
  • پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات ایک نشست میں مکمل نہیں ہوسکتے، سہیل شاہین