شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھا کھڑا کرے گا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں (اللہ تعالیٰ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ بھی کسی (دلیل) پر ہیں، یقین مانو کہ بیشک وہی جھوٹے ہیںo
سورۃ المجادلتہ (آیت:18 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر سجاد حسین شاہ کے اہلخانہ کو شہید پیکج ملے گا: بلال اظہر کیانی
جہلم (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے میں شہید، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادی کے گھر گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شہید سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج ملے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید سجاد حسین شاہ کے بچوں کی دیکھ بھال ریاست کرے گی۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو شہید کے اہل خانہ سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے کے دوٹوک وژن پر کاربند ہیں۔