2025-07-05@11:30:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1182
«کی حیات»:

ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مختلف شہروں اور شاہراہوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئی کارروائیوں میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد میں جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 45 نشہ آور...
راولپنڈی: ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.(جاری ہے) ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر منشیات چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں اور 2 سعودی شہریوں اور ایک تارک وطن کو گرفتار کرلیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں۔ سیکورٹی حکام نے شہریوں سے منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہریت کی حامل خاتون کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مہوش نامی خاتون ایئرپورٹ پہنچی، خاتون نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی۔ زرائع نے کہا کہ خاتون کو ایئرپورٹ پر ایک سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر پروٹوکول دے رہا تھا، اے ایس ایف کے پہلے بیگج اسکینگ مشین کاؤنٹر سے سامان کلئیر کردیا گیا۔ بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکینگ پوائنٹ پر پہنچی تو سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات جوتوں کے تلوں میں چھپائی گی تھی۔ منشیات برآمد ہونے پر ایئرپورٹ پر کھبلی مچ گیا، خاتون کو تحویل میں...
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔
کراچی: شہر قائد میں گرمی کے ستائے باسیوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر آ گئی۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین نے کراچی میں رواں ماہ کے دوران 2 سے 3 بارشوں کے سلسلوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے شہر کا موسم جزوی طور پر خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے، جب کہ جولائی کے وسط تک مزید ایک یا 2 اسپیل شہر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انجم نذیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔(جاری ہے) کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے۔
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں اعلیٰ عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت دینے پر سیشن جج راجا امتیاز کو سزا سنادی، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ میں ایک غیر معمولی اور سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جہاں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے چیف جسٹس راجا سعید اکرم خان کی سربراہی میں سابق سیشن جج حویلی کہوٹہ راجا امتیاز احمد کو توہین عدالت کے جرم میں 3 دن قید کی سزا سناتے ہوئے عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جج راجا امتیاز کو عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی،...

ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین اورپنشن کی دود و ماہ سے مسلسل تاخیر اورعدم ادائیگی کے خلاف مزدور یونین چیئرمین عبدالمتین شیخ کی قیادت میں احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بی بی سی کے 100 ملازمین سمیت 400 اہم شخصیات نے ادارے کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر رابی گب پر اسرائیل کی جانب جھکاؤ کا الزام لگا کر بی بی سی انتظامیہ سے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس خط پر دستخط کرنے والے صحافی اور اہم سرکاری شخصیات نے بی بی سی میں اسرائیل اور فلسطین کی رپورٹنگ کے حوالے سے سنسرشپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ابھرتی ہوئی 11 سالہ صحافی جنگ کی رپورٹنگ کیوں کررہی ہے؟ انہوں نے بی بی سی کی جانب سے غزہ میں ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کو سنسر کرنے پر جانبداری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی حکومت مالی سال 2024-25 کے دوران ملکی تجارت کے کلیدی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق وہ اہداف حاصل نہیں کیے، جو حکومت نے سال کے آغاز میں مقرر کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق برآمدات کی مد میں پاکستان مطلوبہ ہدف سے پیچھے رہا جب کہ درآمدات کا حجم بھی سرکاری تخمینے سے کہیں زیادہ رہا۔ اس صورتحال نے تجارتی خسارے کو بھی اس حد سے تجاوز کرنے پر مجبور کر دیا جو حکومت نے سال کے آغاز پر متعین کی تھی۔مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف حکومتی اقتصادی منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان...
مظفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی جس پر اُسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے حکم دے کر سیشن جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت میں گرفتار کروا دیا۔ سیشن جج راجہ امتیاز انسداد منشیات عدالت حویلی کے سابق اسپیشل جج ہیں، جن کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے توہین عدالت کا فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں 30 بچے، 20 مرد اور 13 خواتین اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 113 افراد زخمی ہوئے۔قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جب کہ 76 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات...
اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک میوزک ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ’جٹ محکمۂ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر نومبر سے اب تک 4 کروڑ ویوز مل چکے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ اس میں دکھائے گئے مناظر پر برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہوش حیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 8 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق آج کراچی میں آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں خصوصاً کراچی پر بھی نظر آ سکتے ہیں۔انجم نذیر کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا امکان موجود...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)توہین عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز گرفتار، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور مس کنڈیکٹ کرتے ہوئے انہوں نے منشیات فروش کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔۔ آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ میں ایک غیر معمولی اور سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سابق سیشن جج حویلی کہوٹہ راجہ امتیاز احمد کو توہین عدالت کے جرم میں تین دن قید کی سزا سناتے ہوئے عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اب کتنے روپے کی کٹوتی ہوگی؟ جج راجہ امتیاز کو عدالتی احکامات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت ) گولارچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم اعجاز احمد عرف ججی بھٹی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم ایک سابقہ مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر ایس ایچ او گولارچی انسپکٹر انور لغاری کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چرس فروخت کرنے والے روپوش ملزم اعجاز احمد عرف ججی بھٹی کو دھر لیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم پہلے ہی شہید فاضل راہو پولیس اسٹیشن میں درج کیس نمبر 59/2025، دفعہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر علی البیات نے ملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم الرحمن جلبانی اور ضلعی انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ کے ہمراہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین نادر شوکت راجپر، خیرپور پریس کلب کے سرپرست خان محمد، سماجی کارکن دیپا کماری اور “بسوا” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خادم میرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر علی البیات اورملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے کہا کہ خیرپور کا دورہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے، ووٹر رجسٹریشن، عام انتخابات میں خواتین کی شمولیت، شفاف معلومات کی فراہمی،...

محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی
محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے درمیان ایک تعاون کی ایک یادداشت طے پا گئی ہے جس کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص کسانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ طبقات تک بروقت اور قابلِ فہم موسمی معلومات پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں نے باضابطہ طور پر ایک تعاون نامے پر دستخط کیے۔یاد داشت کے تحت دونوں ادارے مقامی سطح پر موسم کی درست پیش گوئیوں، موسمی صورتحال جاننے کے لیے خودکار آلات کی تنصیب اور موسمیاتی اعدادو شمار کے موثر استعمال...
معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے یہ رپورٹس ایک میوزک ویڈیو کے حوالے سے سامنے آئیں جس میں مہوش حیات بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اس ویڈیو کا نام جٹ محکمۂ ہے اور یہ یوٹیوب پر نومبر سے اب تک چار کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے رپورٹس کے مطابق برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں نے اس ویڈیو پر اعتراض کیا ہے جس میں چند کم عمر بچوں کو مہوش حیات کے کردار کے ساتھ جعلی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل اور بین الااقوامی پراجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کرنے والی مہوش حیات نے شادی کے رشتے کو ’جوا‘ قرار دے دیا۔ مہوش حیات نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر، ذاتی سوچ اور معاشرتی رویّوں پر کھل کر بات کی اور شادی سے متعلق اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ مہوش حیات نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ وہ ڈرامہ سیٹ پر ہدایتکاروں کی باریکیاں غور سے دیکھتی ہیں تاکہ مستقبل میں بطور ہدایتکارہ خود کو تیار کر سکیں۔ انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں موجود دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد فنکاروں کو عمر بڑھنے کے باوجود نوجوان اداکاراؤں کے...
خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی، ندی نالوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام اور شانگلہ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اسی طرح کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور مہمند میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اُدھر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،...
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبن پولیس کی کارروائی میں منشیات سپلائر گرفتار، چرس برآمد، پبن چیک پوسٹ پر انچارج سب انسپکٹر فرحان علی برڑو کی قیادت میں پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر *دلبر پڑھیار* کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے دوران اس سے 1 کلو 985 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم پبن اور ہوسڑی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا۔ پولیس اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں کے خلاف 76 کلو منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں 6 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے 6 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ سزا پانے والوں میں غلام عباس، اعجاز، عبدالحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2021 میں کوٹری کے مقام پر ایک ٹرک سے منشیات برآمد کیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے نیو کراچی کے ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف، نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین عاطف علی خان اور ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے شہر میں حالیہ بارش کے بعد سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مکمل ذمہ دار میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات کو قرار دیا ہے۔تینوں ٹاؤن چیئرمینوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر میں بارش کے بعد نالوں کے اُبلنے، پانی کے جمع ہونے اور سڑکوں کے تباہ حال ہونے نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ شہری مسائل کے حل کے بجائے میئر کراچی اپنی نااہلی چھپانے کے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہل کاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ پولیس اہلکاروں میں غلام عباس، اعجاز، عبد الحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق سی آئی اے اہلکاروں نے کوٹری میں کارروائی کے دوران ٹرک سے منشیات برآمد کی تھی۔ ٹرک سے برآمد منشیات کم ظاہر کرکے پولیس موبائل میں...
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اتوار کے روز پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کراچی سرجانی ٹاؤن میں 36 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، جیکب آباد اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سوموار کے روز مری، گلیات، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی،...
اسلام آباد،لاہور،پشاور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں تین روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی،پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نےآزاد کشمیراسلام آباد اور پوٹھوہار میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے، لاہور سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال،اورجہلم کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،چارسدہ،نوشہرہ میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے،ہزارہ،ملاکنڈ سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی۔ وزیراعظم نےحکام کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے ویڈیو پیغام میں کہا آنے...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا شمار ملک کی اُن سلیبرٹیز میں ہوتا ہے جنہوں نے ان گنت سپرہٹ سیریلز کئے جبکہ فلموں میں بھی آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کی، مداحوں یہ جاننے کے لئے اضطراب کا شکار ہیں کہ وہ کب رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہی ہیں۔ اس حوالے سے مہوش حیات نے خود ہی بتا دیا، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ مہوش حیات نے کہاکہ...
معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟ مہوش حیات نے کہاکہ وہ حقیقت پسند ہیں اور ایسے شریکِ حیات کی خواہاں ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی مزاج ضرور رکھتی ہیں، مگر شادی جیسے اہم معاملے میں محتاط رویہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ آئندہ ماہ سے اثر دکھانا شروع کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کہیں کہیں بارش یا ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، اور شمال مشرقی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادارے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی سے ملک بھر میں اثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سی ای او عامر حیات نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عامر حیات نے پی ڈی ایم کی حکومت کے 2022-23کے دروان پی آئی اے اور سی اے اے کو آئی سی اے او کے معیارات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جا نے کے نتیجہ میں نومبر 2024میں یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔انہوں نے وزیر خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کے لئے ان کی مسلسل سفارتی معاونت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں اور ہزاروںکی تعداد میں اضافی فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو گی اور یہ 9 اگست تک جاری رہے گی۔
عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ منشیات ضبطگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ویڈیو لازمی بنائے، منشیات ضبط کیس میں ویڈیو نہ ہونے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگا، جدید دور میں ہر دوسرے شخص کے پاس اسماٹ فون موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے منشیات ضبطگی کے معاملے میں ویڈیو گرافی کو لازمی قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ منشیات ضبطگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ویڈیو لازمی بنائے، منشیات ضبط کیس میں ویڈیو نہ ہونے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگا، جدید دور میں ہر دوسرے شخص کے پاس اسماٹ فون موجود ہے۔ مزید کہا گیا کہ منشیات سے متعلق مقدمات میں ویڈیوں گرافی تفتیشی افسر کے موبائل...
اٹلی کے شہر وینس میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور صحافی لورین کی پُرتعیش شادی کی تقریبات جاری ہیں، دُلہا دُلہن کی پہلی تصویر سامنے آگئی، لورین سانچیز نے انسٹاگرام پر شادی کے جوڑے میں تصاویر شیئر کردیں، مشہور میگزین ووگ نے بھی اپنے سرورق پر دلہن کی تصویر شائع کی ہے،شادی کی تقریب میں اداکاروں سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں ٹی وی پریزینٹر لورین سانچز سے شادی کر لی۔ یہ تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں ہالی ووڈ، شاہی خاندانوں اور عالمی اسٹیج کی معروف شخصیات کی بھرمار نظر آئی۔ تقریب کے لیے وینس کے مشہور جزیرے...
سانحہ سوات: اگر مرنے والے بااثر یا اہم شخصیات ہوتے تو ان کی جانیں نہ جاتیں، مفتاح اسماعیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز کراچی :عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے سوات سانحے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 18 افراد کی اموات پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر یہ لوگ کسی سیاسی جماعت یا اشرافیہ سے تعلق رکھتے تو شاید ان کی جانیں یوں ضائع نہ ہوتیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ وقت ہے سوچنے کا، غریب عوام کی جان سستی اور طاقتور کی قیمتی کیوں سمجھی جاتی ہے؟ فیصلے اب قانون کے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں افشین حیات نے بتایا کہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں تاہم ڈراموں میں انہوں نے چند پراجیکٹ میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور اب وہ ڈرامہ ڈائن میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے سے انہیں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ افشین نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کر رہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی...
---فائل فوٹو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے جنوبی حصے میں بادل موجود ہیں، آج کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ ملک بھر میں آج پھر کہیں کہیں بارش کا امکانموسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے...
انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا، دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔ خصوصی مہمات میں پشاور کے "دی حق آواز ریحیب سنٹر"، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھاۓ اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک...
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 29 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات پی ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی دریائے ہنزہ، خنجراب، کلک، چوپرسن، شمشال اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کامران قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم پر دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کردی، جیل حکام نے ملزم کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا...
عبداللہ (فرضی نام) کبھی منشیات کی لعنت میں مبتلا تھے۔ نشے کی عادت نے نہ صرف ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچایا بلکہ وہ اکثر گھریلو جھگڑوں کا باعث بھی بنتی تھی مگر اب ان کی زندگی نے ایک نیا اور خوشگوار موڑ لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ژوب کے شہری کا قائم کردہ ادارہ منشیات کے عادی افراد کے لیے نئی زندگی کی نوید وہ کراٹے کا بھی شوق رکھتے ہیں اور فی الوقت منشیات بحالی مرکز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری طبیعت بہتر ہے، نشے سے دل ٹوٹ چکا تھا۔ لیکن اب میں بجلی کا کام سیکھ رہا ہوں اور بحالی مرکز سے فراغت کے بعد...
—فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی، ملزم کامران اصغر قریشی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ جیل حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا...
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، آج شام سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی جم کر بادل برسنے کی پیش گوئی کردی، گزشتہ رات مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات...
محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق بھارتی گجرات ریجن اور اس سے ملحقہ شمالی بحیرہ عرب میں گردش کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تقریباً کم دباؤ کا نظام بن چکا ہے۔ ◾ تازہ ترین تجزیے کے مطابق...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان میں تمباکو، چرس، ہیروئن، آئس اور انجیکشن سمیت دیگر منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کی بڑی تعداد بھی نشے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2007ء میں یہ تعداد 90 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 5 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔(جاری ہے) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب باجوہ کا کہنا ہے کہ حکمران منشیات تیار اور سپلائی کرنے والوں پر قابو پا کر نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچا سکتے ہیں۔پرنسپل عقیلہ عنبرین اور پروفیسر آف سائیکاٹری ڈاکٹر علی برہان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل مشکلات...
— فائل فوٹو کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے کئی علاقوں میں جاری شدید گرمی کے زور کو ہواؤں اور بارشوں نے بالآخر توڑ دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ بارش قصور میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اوکاڑہ میں 67، شیخوپورہ میں 54 اور جوہرآباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح اسلام آباد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔ اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔ترجمان کے...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔ اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔ ترجمان کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) موبائل فونز کی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 35.07 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت28.5 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ مئی 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 43.9 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 15.4ارب روپےیعنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات...
کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک بھر میں منشیات کی روک تھام، حکومت کی طبی و تعلیمی سرگرمیوں کی عوامی نگرانی اور معاشرتی اصلاح کی دیگر سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اصلاح معاشرہ کے اہداف کے حصول کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ منصورہ میں ملک بھر کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی کمیٹیاں سرکاری محکموں، پولیس کے کاموں میں مداخلت کے بجائے تعاون کے جذبے کے تحت کام کریں گی اور محکموں میں کسی بھی خرابی کو پرامن عوامی ذرائع سے اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں محسوس کیے جانے والے درجنوں ہلکے زلزلے دراصل لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں جو کہ زیر زمین ٹیکٹونک پلیٹوں کے تناؤ کے قدرتی اخراج کی عکاسی کرتے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھبرانے کے بجائے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے یکم جون سے اب تک کراچی میں ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 شدت کے 57 مائیکرو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، جن کی گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر تک تھی، اسی وجہ سے ان کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ ان زلزلوں کا مرکز لانڈھی فالٹ لائن...

پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ریکو ڈک منصوبہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا ویبینار سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے جنوبی و شمالی اضلاع میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل سے سرگرم ہو رہا ہے، جب کہ کراچی میں 27 جون سے باضابطہ بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں اور آئندہ چند روز میں ان ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بھی شمالی علاقوں میں سرگرم ہے، جو کل سے مزید فعال...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کوئٹہ اور پنجگور اضلاع میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کےقریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 111 کلو ہیروئن اور 81 کلو افیون برآمد کی۔ بلوچستان: 12 کلو چرس برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتاربلوچستان کے ضلع حب کے قریب اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ضلع پنجگور کے نواحی علاقے بونستان کے قریب سے 60 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ...
اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے، اب تک 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجۂ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے۔ شمس آباد میں 54، سیدپور میں 52، بوکرہ میں 64 اور پیرودھائی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہٗ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری کے ساتھ موجود ہے۔ Post Views: 4
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع میں محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ دیر بالائی، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،...
اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایئرپورٹ اور دیگر مقامات سے 17 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف شہروں میں 7 بڑی کارروائیاں کی گئیں۔ اے این ایف آپریشنز کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 17 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 292.41 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 970 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ایئرپورٹ پر ایک...
رپورٹ:مصطفی بزدار ژوب کے ایک رہائشی نے منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ایک ادارہ بنایا جہاں ایسے لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سنہ 2020 کے سروے کے مطابق تقریباً 90 لاکھ افراد اس عادت کا شکار ہیں۔ ان افراد کی بحالی کے لیے حکومت اور غیر حکومتی ادارے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نشے کے عادی افراد نے پولیس کو کیسے چکما دیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے علاج و بحالی کے مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں انہیں طبی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-9 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار۔ سی آئی اے حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مین پوری و منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عرفان قاضی، کامران جتوئی اور شاہد عرف شیرا آرائیں شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 600 عدد تیار شدہ مین پوری اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی مین پوری اور منشیات کے مقدمات میں چالان شدہ ہیں ۔عرفان قاضی کا کرمنل ریکارڈکے مختلف حیدرآباد کی مختلف تھانوں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے 26 جون سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سلسلے کے تحت 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، دادو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جب کہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اس کے علاوہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔محکمہ...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر حیات نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیاکہ وہ 2 جون کو ثنا یوسف کے بلانے پر یہاں آیا تھا، لیکن وہ اس سے نہیں ملی، جس پر وہ شدید غصے میں آگیا۔ یہ بھی پڑھیں ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا ’میں اس کی سالگرہ کے لیے تحفہ لایا تھا، مگر اس نے وہ بھی لینے سے انکار کر...

چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق
لوزان :چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں آئی او سی کے اعزازی تاحیات صدر تھامس باخ اور آئی او سی کی نئی صدر کرسٹی کوینٹری سے ملاقات کی۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، تھامس باخ کی حمایت سے، چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کاپی رائٹ معاہدوں، ایونٹ براڈکاسٹنگ، سگنل پروڈکشن، اور ثقافتی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں اہم نتائج حاصل کیے ہیں، اور شراکت داری مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔ آج ہی، سی ایم جی نے اطالوی اولمپک...
سٹی42 : ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5...
فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈنمارک کی خاتون قیدی سے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔سفارتی وفد میں مس لونی، سیکیورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز صدیق شامل تھے۔جیل ذرائع کے مطابق سفارتی وفد حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کے لیے پہنچا۔ روزا منشیات برآمدگی کے مقدمے میں قید ہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانا اے این ایف اسلام آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
— فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 اور جمعرات کو 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ مون سون کا پہلا اسپیل کب سے کب تک؟ محکمہ موسمیات نے بتادیامحکمہ موسمیات نے 24 جون سے 2 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کا امکان جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گیا، سفارتی وفد میں مس لونی،سیکورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز...
محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں، بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی، میں 25 جون یعنی بروز بدھ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے، جو موجودہ شدید گرمی کی لہر سے عارضی ریلیف فراہم کرے گا۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 25 جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے دن مزید شدت اختیار کرے گا، جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔...
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا آغاز معمول سے پہلے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے 25 جون سے شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا موسم پاکستان میں معمول سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 25 جون سے شروع ہو جائے گا۔ عام طور پر مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہو کر ستمبر کے وسط تک جاری رہتی ہیں، لیکن چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں مون سون کے نظام میں کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی...
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور شدید حبس کا راج برقرار رہے گا، تاہم بعض علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے گرمی میں وقتی کمی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور راولپنڈی میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے، جو شہریوں کو کچھ راحت دے سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم دیر، سوات، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور شدید گرم اور حبس زدہ رہے گا، جہاں شہریوں کو گرمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان...
ثنا یوسف کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال کی نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل کیس نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم اور باہمت لڑکی ثنا یوسف کو چند روز قبل مبینہ طور پر عمرحیات نامی شخص نے اسلام آباد میں قتل کردیا تھا، ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف عوام بلکہ سوشل میڈیا صارفین، صحافیوں، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ بھی حاصل کی، جنہوں نے فوری اور...
محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ کہا کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کے مطاق 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان...
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ منڈی بہاء الدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں خاتون کو چند افراد کو پیسے لیکر ٹوکن فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے اور سرعام منشیات فروشی پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں ایک شہری کو صورتحال دیکھ کر کہتے سنا جا سکتا ہے تم لوگ منشیات فروخت کر رہے ہو، ٹھہرو ذرا۔ پولیس نے فوزیہ صفدر نامی خاتون کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون سمیت 300 کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض مجلس پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مجلس پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر ، صدر رانا عبدالروف، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق ،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم ثاقب ، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ ، جنرل سیکرٹری توصیف احمد اور نائب صدر محمد ریاض شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان کے...
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خوشحال خان کاکڑ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ اور مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو قید میں رکھنا جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون بلوچستان کے وسائل پر وفاقی کنٹرول کی کوشش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں عثمان خان کاکڑ کی چوتھی برسی کے موقع پر عوامی جلسے...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، تازہ ایرانی حملے میں پہلی بار ’خیبر شکن‘ تھرڈ جنریشن میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف خطے میں تذویراتی طاقت کے توازن کو متاثر کرسکتے ہیں بلکہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک نیا چیلنج بھی بن سکتے ہیں۔ ’خیبر شکن‘ تھرڈ جنریشن میزائل: کیا ہے یہ ہتھیار؟ ایران نے 2022 میں ’خیبر شکن‘ میزائل متعارف کرایا تھا، جو ’ذوالفقار‘ کلاس میزائل کی جدید شکل ہے۔ اسے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے ڈیزائن کیا، اور یہ میزائل ایران کے اس اعلان کا حصہ تھا جس میں ’غیر متقارن دفاع‘ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ’خیبر شکن‘ میزائل اہم خصوصیات:...