سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی حکام نے مجرمانہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے سلسلے میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئرطلال بن عبدالمحسن نے بتایا کہ سیکورٹی نگرانی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ۔ وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کی جانب سے فراہم کردہ مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ملائیشیا کے محکمہ کسٹمز اینڈ نارکاٹکس نے کامیاب کارروائی کرتے 25 کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نشہ آور خطرناک پائوڈرکوکین کو طبی آلات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسمگلنگ کی
پڑھیں:
موت کے سوداگر منشیات اسمگلنگ کیلئے بچوں کو استعمال کرنے لگے
سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ منشیات اسمگلنگ کے گھناؤنے ملزمان اب اسمگلنگ میں کم عمر بچوں کا استعمال کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں موت کے سوداگر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے چھوٹے بچوں کو استعمال کررہے ہیں۔ سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس راولپنڈی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
دوران تلاشی لڑکوں کے پیروں کے ساتھ باندھی گئی 2000 گرام آئس برآمد کی گئی۔ برآمدگی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاروں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔