کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اایف بی آر کے مطابق 3 سو کلو گرام کرسٹل، آئس میتھا مفیٹامائن (Crystal/Ice Methamphetamine) کی مالیت کا تخمینہ 18 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت کا تخمینہ 80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، دونوں ضبط شدہ اشیا کی مالیت 18.67 ارب روپے بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق 3 سو کلو گرام منشیات تافتان سے کوئٹہ آنے والے ٹرک کے تبدیل شدہ فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھیں۔ کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی اطلاع پر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی کے عملے نے کارروائی کی۔
ایف بی آر کے مطابق 3 سو کلو گرام کرسٹل، آئس میتھا مفیٹامائن (Crystal/Ice Methamphetamine) کی مالیت کا تخمینہ 18 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت کا تخمینہ 80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، دونوں ضبط شدہ اشیا کی مالیت 18.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر کے مطابق کی مالیت کا تخمینہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست کوئٹہ میں مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔
فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔
تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور لوگ دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں، اس لیے امن و امان اور موسم کی صورتحال معمول پر آنے تک انتخابات ملتوی کیے جائیں۔