کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں آج درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جب کہ کل بدھ کے روز پارہ 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، اس دوران بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی، جس کے باعث موسم نسبتاً گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام تک بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، گرمی کے باوجود ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت کم محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں، شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہےکہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے اس مہینے میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت عموماً 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، جب کہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری کے درمیان رہتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازعہ کیس، جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب
اسلام آباد (این این آئی) جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ منگل کو جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کر رہے ہیں۔ دوران سماعت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست ہے ، جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ وہ بعد میں دیکھتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔