کوئٹہ ، منشیات و منی پیٹرول پمپ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے اور شیشہ پوائنٹس سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیاں پانچ روز کے اندر یعنی 27 سے 31 اکتوبر تک مکمل طور پر بند کی جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی کا دائرہ منشیات فروشوں، جسم فروشی کے اڈوں، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے مراکز، شیشہ پوائنٹس، ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ اور پتنگ بازی جیسے کاروبار تک وسیع کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی عمران شوکت نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی امن و امان کے قیام میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کو غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کرنا قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ایسی سرگرمیوں کی نشاندہی اور کارروائی مکمل کر کے یکم نومبر تک رپورٹ ڈی آئی جی آفس میں جمع کرائیں۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا، جب کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی: ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا
راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد کیے گئے۔
اے این ایف حکام نے بتایا کہ ڈرون کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بغیر قانونی اجازت کے ڈرون اسمبلی اور مرمت میں ملوث تھا۔ ان ڈرونز کو سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تشویشناک امر ہے، تاہم فورس جدید انسدادی اقدامات کے ذریعے ایسے نیٹ ورکس کو ناکام بنا رہی ہے۔