پاکستان کی جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کی عالمی میعار کے مطابق تجدید و ترقی میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ملکی معیشت کے استحکام کیلئے معدنیات و کان کنی کے شعبہ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے تحت معدنی شعبے کی ترقی کیلئے جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔
اس سہولت سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں معیاری معدنی تجزیاتی ڈیٹا سے مستفید ہو سکیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے آف پاکستان عدنان عالم اعوان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق جدید ترین لیبارٹری ہے۔
ماریہ اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایکس آر ڈی لیبارٹری ایکس آر ڈی مشین اور سافٹ ویئر مشین سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے۔ لیبارٹری میں موجود سافٹ ویئر میں ایک لاکھ سے زائد معدنیات کا ڈیٹا موجود ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جیولوجیکل سروے آف پاکستان، نغمہ حیدر کا کہنا تھا کہ سکیننگ الیکٹران مائیکروسکوپ جیسے جدید آلات کی دستیابی ہمارے تحقیقی ادارے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ریموٹ سینسنگ کے ذریعے ہم زمینی سطح کا تجزیہ کر کے قیمتی معدنیات کے مقامات کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
جیولوجسٹ نوید منور کا کہنا تھا کہ 1991 سے قائم شدہ میوزیم میں ملکی و غیر ملکی مختلف چٹانوں میں پائے جانے والے پتھر، معدنیات اور فوسلز موجود ہیں۔ تحقیق اور جدت کا تسلسل معدنی شعبے کی ترقی سمیت ملکی معیشت کے استحکام کا ضامن ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کا کہنا تھا
پڑھیں:
محکمہ خزانہ پنجاب کا سیپ سسٹم بند، آن لائن ادائیگیاں معطل
قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب کاسیپ سسٹم بندہو گیا.
ترجمان کے مطابق سیپ سسٹم بندہونےسےتمام آن لائن ادائیگی رک گئیں۔
ترجمان ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کا سیپ سسٹم اپ گریڈ ہو رہا ہے،محکمہ خزانہ 22دسمبر تک سسٹم اپ گریڈ کرے گا ۔