پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک شاندار کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر نہ صرف منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا بلکہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا بھر میں لوہا منوا لیا۔

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کارروائی کی۔ یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے پاک بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محض 48 گھنٹوں کے دوران پی این ایس یرموک نے دو مشتبہ کشتیاں پکڑیں۔ دونوں کشتیاں بغیر شناختی نشان اور بغیر خودکار شناختی نظام (AIS) کے سفر کر رہی تھیں۔

کارروائی کے دوران پہلی کشتی سے دو ٹن کرسٹل میتھ (آئس) برآمد کی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 82 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اس کے صرف دو دن بعد دوسری کشتی سے مزید 350 کلوگرام آئس اور 50 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی جن کی مالیت بالترتیب 14 کروڑ ڈالر اور 1 کروڑ ڈالر کے قریب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ضبط کی گئی منشیات کی قیمت 97 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 275 ارب روپے بنتی ہے۔

برآمد شدہ منشیات کو جانچ کے بعد ضائع کر دیا گیا تاکہ وہ دوبارہ اسمگلنگ نیٹ ورکس کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر کموڈور فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ کارروائی ثابت کرتی ہے پاکستان نیوی عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پی این ایس یرموک کی یہ کامیابی مشترکہ بحری فورسز کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیاب کارروائیوں میں شمار ہوتی ہے۔“

آپریشن ’’الماسماک‘‘ 16 اکتوبر کو شروع ہوا تھا، جس میں سعودی عرب، پاکستان، امریکا، فرانس اور اسپین کی بحری افواج نے حصہ لیا۔ اس کا مقصد بحرِ ہند، بحیرہ عرب اور خلیجِ عمان میں غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ہتھیار، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

مشترکہ بحری فورسز (Combined Maritime Forces) میں 47 ممالک شامل ہیں جو دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کے پی اور بلوچستان کے عوام کا امن کی بحالی کیلیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر سامنے آئی ہے، ایسی بہتر صورتحال پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھی گئی۔

شہریوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سے خوارج کو پناہ دینے پر پاکستان نے جانی و مالی نقصانات اٹھائے ہیں، پاکستان نے مجبور ہو کر طالبان اور خوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا، پاکستان نے اپنے ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں جانوں کے نقصانات اٹھائے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور عوام کو نقصانات سے بچایا جائے، اگر افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد مانگتے ہیں تو یہ بہترین طریقہ ہوگا، افغانستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں موجود جو لوگ نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں خود ختم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ نے تقریباً ایک ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں، آئی ایس پی آر
  • پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں
  • کے پی اور بلوچستان کے عوام کا امن کی بحالی کیلیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں
  • ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیاں؛ 12 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد