مشرقِ وسطیٰ کی کمپنی کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مشرقِ وسطیٰ کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے 5 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کے ساتھ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔
یہ معاہدہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ممکن ہوا، جو پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی، جس کی مارکیٹ ویلیو 240 ارب ڈالر سے زائد ہے اور جو دنیا بھر میں 1300 سے زیادہ ذیلی اداروں کی نگرانی کرتی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بینکاری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔
کمپنی کا مرکزی ہدف فرسٹ ویمن بینک کو مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے تاکہ پاکستان میں جدید بینکنگ سہولتوں تک عوام کی رسائی آسان بنائی جا سکے۔
ترجمان آئی ایچ سی کے مطابق کمپنی پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور عالمی معیار کے مالیاتی نظام کے فروغ پر خصوصی توجہ دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی صلاحیت اور حکومتی اصلاحاتی اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اعتماد کا مظہر ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ پہلے ہی پاکستان میں کان کنی، توانائی اور قدرتی وسائل کے منصوبوں پر سرگرم عمل ہے۔ اب یہ سرمایہ کاری مالیاتی شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر کلیدی شعبوں میں بھی مزید وسعت پانے جا رہی ہے۔
پاکستان میں نجکاری کے اس تاریخی سنگ میل کو عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی اور معاشی استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری نہ صرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرے گی بلکہ بینکنگ سیکٹر میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت اور شفافیت کو فروغ دے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے مثبت جائزے اور عالمی ریٹنگ میں بہتری نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کی فعال حکمت عملی اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی کمپنیوں کا اعتماد جیتنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالر کی پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالر کی پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے۔
ترجمان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
ترجمان نے کہاکہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان منصوبوں کے لیے مضبوط عزم پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟
کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان ترجمان اقتصادی امور معاہدوں پر دستخط وی نیوز