ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیاں؛ 12 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف کارروائیوں میں افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.
دیگر آپریشنز
جناح ایئرپورٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں موجود مٹھائی کے 2 ڈبوں سے 1.990 کلوگرام وزنی،13000 زینیکس گولیاں برآمد برآمد کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں طارق روڑ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.620 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
اُدھر عامر ٹاؤن کینال روڈ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے990گرام آئس برآمد کی گئی، جسے کپڑوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بھگو کر جوتوں کے اگلے اوپری حصے میں سی کر چھپایا گیا تھا ۔
چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ کامرہ روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.59کلوگرام ہیروئن ،2.1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی اور افغان باشندے سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہزارہ ایکسپریس وے تھاکوٹ کے قریب گاڑی سے 14.400 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لک پاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 5 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ویسٹرن بائی پاس ہزارگنجی کوئٹہ کے قریب 86 کلوگرام ہیروئن اور 80 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلوگرام ہیروئن کرلی گئی میں واقع کے قریب کی گئی
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔