پاکستان سٹیل ملز سے چوری 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان سٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔ کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان سٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سے چوری
پڑھیں:
ماتلی،بے امنی عروج پر، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں، تاہم پولیس تا حال کسی بھی ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ وارداتوں کا یہ سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے اور دنِ دہاڑے بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کی جاچکی ہیں۔کشمیری محلہ سے مقامی وکیل شاہجہاں عباسی کی موٹر سائیکل جبکہ سریوال کالونی سے ذیشان عرف شانی کشمیری کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔ دونوں موٹر سائیکلیں گھروں کے باہر کھڑی تھیں۔اس سے قبل بھی کشمیری محلہ سے اختر علی کشمیری، سریوال کالونی سے اکبر شاہ اور بوائز کالج کے سامنے رہائشی کالونی سے وین ڈرائیور امجد شاہ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں۔مسلسل وارداتوں نے شہریوں اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا موثر نظام موجود ہونے کے باوجود پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماتلی پولیس گٹکا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نام پر گاڑیوں کے خفیہ خانوں تک کی تلاشی تو لے لیتی ہے مگر موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماتلی میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔