2025-06-18@12:09:51 GMT
تلاش کی گنتی: 20483
«کرلی گئی»:
کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی جبکہ وفاقی بجٹ میں بھی اس حوالے سے اہم فیصلے شامل کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی خود وزیراعظم صدارت کریں گے اور ہر ہفتے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جی سیون ملکوں نے ایک بار پھر چین سے متعلق امور بالخصوص امور تائیوان، ساوتھ چائنا سی، ایسٹ چائنا سی جیسے معاملات پر نامناسب باتیں کی ہیں۔ مذکورہ ممالک نے چین سے متعلق نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” اور “مارکیٹ بگاڑ” کا جھوٹا بیانیہ اپنایا۔ اس اقدام نے چین کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی چین بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا نقصان دہ عنصر “تائیوان کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ23ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 53ہزار808 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نادرن سرکل میں 43ہزار37مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار461ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کے 4ہزار639کو گرفتار کرایا گیا ۔سنٹرل سرکل میں 37ہزار809مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر 36ہزار 932 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار715کو گرفتار کرایا گیا ،ایسٹرن سرکل میں 34ہزار597مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 34ہزار435ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 9ہزار708گرفتار یاں کی گئیں،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار852مقامات پر...
ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 دشمن ڈرون مار گرائے، جن میں اسرائیل کا جدید جاسوس ڈرون ’ہرمس‘ بھی شامل ہے۔ بدھ کے روز ایرانی فوج نے بتایا کہ یہ ڈرون ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں حساس مقامات کی نگرانی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن اسے ایرانی فضائی دفاعی نظام نے بروقت پہچان کر میزائل سے تباہ کر دیا۔ اسرائیلی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ہرمس ڈرون ایران میں گرایا گیا ہے۔ اس ڈرون کو اسرائیلی کمپنی ’ایلبٹ سسٹمز‘ نے تیار کیا ہے اور اسے ’کوکاو‘ یعنی ستارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ڈرون طویل وقت تک فضا میں...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں اپنے فیصلے نے کہا کہ ججز اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرأت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری کی جڑ ہے، بے وفائی نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو للکارنا عدالتی ادارے کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، ججوں کو دیانتداری اور جرأت کے ساتھ کام کرنا ہے، ججز کواندروانی اور بیرونی تمام تجاوزات کا مقابلہ کرنا ہے۔ فیصلہ کے مطابق ججز کو عدلیہ اور...
سٹی 42 : آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان بجٹ پیش کر رہے ہیں ۔ وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ کل ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ برائے مالی سال 26-2025ء ،49 ارب لگایا گیا ہے۔جس میں آزادکشمیر میں صحت سہولت پروگرام۔کے تحت ہیلتھ کارڈ بحال کرنے کے لئے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، محکمہ ان لینڈ ریونیو کیلئے50 کروڑ ، اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 7 کروڑ تجویز ، آرمڈ سروسز بورڈ 4 کروڑ ، لاء اینڈ آرڈر (ایڈ منسٹریشن آف جسٹس ) 32 کروڑ تجویز کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس (داخلہ ) 25 کروڑ ، 6 لاکھ، جیل خانہ جات 25 لاکھ، کمیونیکیشن اینڈ روکس...
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے قریب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹرین کی پٹری کو نقصان، مرمت کا کام فوری شروع حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ کوچز کو ہٹانے اور رُکے ہوئے سفر کو بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ریلیف ٹرین روانہ کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شدید مذمت، فوری تحقیقات کا...
نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کیساتھ پول بی میں 4 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ قبل ازیں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔ گرین شرٹس آج اگر نیوزی لینڈ کو اہم معرکے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے۔ دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی...
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ان کی گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں میرب علی معروف قوال نصرت فتح علی خان کا گیت "نہ چھیڑو ہمیں” گاتی دکھائی دیتی ہیں۔ اگرچہ میرب علی گاتے وقت ہنستی رہیں، مگر ان کے مداحوں نے اس گانے کو ان کے "دل کا حال” قرار دیا۔ A post common by Rao Tours Travel Services (@raotoursandtravels) سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر صارفین نے مختلف رائے کا اظہار...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس منعقد کرکے اقدامات کا جائزہ لے گی تاکہ غیر رسمی معیشت کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تیز تر بنایا جا سکے۔ وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس اکانومی حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس سلسلے میں وفاقی بجٹ میں متعدد اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کو فروغ دینے کیلئے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ملک میں معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ کمیٹی ہر ہفتے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لے گی۔ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس...

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا قانونی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کوچیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قلب حسن شاہ اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ ملک کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی آف لندن کی انڈر گریجویٹ لاز کی ڈین پیٹریشیا میک کیلر بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے ایجنڈا میں قانونی تعلیم میں معیارات کو بڑھانے اور نافذ کرنے خاص طور پر بیرونی قانون کے پروگرام پیش کرنے والے اداروں پر توجہ مرکوز کرناتھا۔ میک کیلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان بار کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن (ڈی ایل ای )کی طرف سے مقرر کردہ...
کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک...
لیبیا(نیوز ڈیسک)لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم) کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں میں چھ اریٹریائی شہری (جن میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں)، پانچ پاکستانی، چار مصری اور دو سوڈانی مرد شامل ہیں۔ چار دیگر افراد کی شناخت تاحال ممکن نہیں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 ) حکومت بجلی کو مزید سستی، قابل اعتماد اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے ساتھ ساتھ نیٹ بلنگ میں ایک منصفانہ اور پائیدار منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ سسٹم کو ختم نہیں کر رہی ہے اس کے بجائے موجودہ میکانزم کو زیادہ موثر، شفاف اور پائیدار ماڈل میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں 2017-18 میں اس کے متعارف ہونے کے بعد سے، نیٹ میٹرنگ میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے اور اب اس کا قومی گرڈ پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے ان اثرات کو ذمہ داری سے حل کرنا ضروری سمجھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) چھیاسی سالہ، آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کو اس کے سب سے خطرناک سیاسی اور دفاعی حالات میں کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، باوجودیکہ وہ خود اسرائیل کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے کئی اعلیٰ فوجی اور انٹیلیجنس مشیر یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں، جس نے فیصلہ سازی کے بنیادی مرکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسے اقدامات کے خدشات کو جنم دیا ہے جو ممکنہ طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جس...

آن لائن ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ‘ اسلام آباد کلب سمیت دیگرکلبوں سے ٹیکس وصو لی کی مخالفت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس بل میں نئی شق متعارف کرا دی گئی، ای کامرس بزنس میں آن لائن مارکیٹ پلیس استعمال کرنیوالوں پر ٹیکس لاگو ہوگا، اسلام آباد کلب سمیت تفریحی کلبوں سے ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.(جاری ہے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد کلب کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی مخالفت اور سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی جبکہ آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے افراد پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی گئی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم وضبط پر معروض وجود میں آیا، پاکستان تحریک انصاف ایمان اتحاد، نظم و ضبط اور خوداری پر بنائی گئی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ عمران خان نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ان...
کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل ہونے والی سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست ہے، اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 کی بجائے 23 جون کو سماعت کرے گی۔ درخواست اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ مرجعیتِ شیعہ محض ایک سیاسی منصب نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت، بیداری اور ہدایت کا مینار ہے؛ جو ایران سے لے کر عراق، لبنان، یمن، بحرین، پاکستان اور تمام اسلامی سرزمینوں میں نورِ بصیرت پھیلا رہا ہے۔ مرجعیت پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام امت مسلمہ سے اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کا ٹرمپ کی گستاخانہ دھمکیوں کے خلاف شدید الفاظ میں بیانیہ جاری کیا ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ﴿وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ (حج/۴۰) ہم، علمائے حوزه علمیه نجف اشرف، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مرجع عالیقدر، حضرت...
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، نفرت کی روش عالمی امن کیلئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار...
ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا جس کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ حملہ آور جعلی لنکس، پیغامات اور کوڈز کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، زیادہ ترفشنگ پیغامات، جعلی بینک لائلٹی پروگرامز یا انعامی پیشکشوں کے طور پر آتے ہیں، جعلی ملازمتوں اورسرمایہ کاری کی اسکیموں کے ذریعےصارفین کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین ہوشیار اور محتاط رہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، صارفین ضروری واٹس ایپ پردہری تصدیق سمیت اکاؤنٹ کی اضافی سیکیورٹی فیچرآن کریں، لنکڈ ڈیوائسزچیک کرتے رہیں، غیرمانوس...
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد عدالت میں پیش ہوئے، دفتر خارجہ حکام بھی عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔ اٹارنی جنرل آفس نے حکومتی جواب جمع کروانے کے لیے عدالت...
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) مالی بحران کا شکار ہوگیا۔ پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے۔ پی بی ایس اے نے بتایا کہ رواں ماہ میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اینڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ اور آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے۔ پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں خوبیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔ حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران اداکارہ نے نہ صرف تعلیم اور کیرئیر کے انتخاب پر روشنی ڈالی بلکہ انڈسٹری میں کام کے تجربات اور جلدی شادی سے متعلق خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اداکارہ و ماڈل نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو۔ حفصہ نے...
پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں، حمزہ علی عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق رکن اور اداکار حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کے معاملے پر وہ غلط تھے، پی ٹی آئی کی جانب سے 2014 میں کیا گیا مارچ اور 9 مئی 2022 کو فوج پر کیے گئے حملے غلط تھے۔حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں منصور علی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ 2014 کے قریب پی ٹی آئی کے قریب...
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے ٹیمز رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم کا نمبر 13واں ہے جبکہ کوریا 14ویں اور ملائیشیا 15ویں نمبر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے میں تقسیم، انتشار اور تشدد کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ہیں، جو ایسے منفی عناصر کو جنم دیتی ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ نفرت انگیز تقاریرکا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کسی ایک فرد پر حملہ نہیں ہوتیں، یہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتی ہیں۔ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے۔ مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنائی نے واضح کیا کہ ’ایران صیہونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کا رویہ اختیار نہیں کرے گا‘۔ We must give a strong response to the terrorist Zionist regime. We will show the Zionists no mercy. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025 ان کا کہنا تھا ’ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط جواب دینا ہوگا۔ ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے‘۔ آیت اللہ علی خامنائی یہ بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا) نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف وزیر اعلی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی وارننگ دے دی گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا)حیدرآباد کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے نیول رائے ہائی اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے قبل گرٹا کا اجلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان کی صدارت میں ہوا، جس میں مبارک عباسی، محمد حنیف، نگہت عباسی، اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن میں 100فیصد اضافے کے بجائے صرف 8فیصد معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین گروپ...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق مکمل اختیارات پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کی شوریٰ کے حوالے کر دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک خفیہ زیر زمین بنکر میں مقیم ہیں۔ اب ایرانی پاسداران انقلاب کو جنگی فیصلوں، حملوں اور دفاعی حکمت عملیوں پر مکمل اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ منگل کو پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے دفاتر کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے خامنہ ای کہاں چھپے ہیں۔ تاہم...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کا بجٹ 5 ارب ہے اور پاکستان میں 16 ارب رکھا گیا ہے۔ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ فنانس بل سال بھر میں سب سے بڑی ذمہ داری ہے جس کا پہلا اصول غیر پُرتعیش اشیا پر ٹیکس نہ لگانا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو دیکھا جانا چاہئے، سالانہ 22 لاکھ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بانی چیئرمین کی خدمات کو بھی پس پشت ڈالا جارہا ہے جن کے دور میں جی ڈی پی چھ فیصد سے زائد تھا، آج معیشت کی صورتحال کیا ہوچکی...
کراچی: شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال "ملینیئم مال" میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ...
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...

منگنی کیوں ٹوڑی؟ 18 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر گھر سے زبردستی لیجانے والا نوجوان عوام کے ہتھے چڑھ گیا
سرائے مغل کے نواحی علاقے سندھو کلاں میں اغواء کی ایک کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب مقامی شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مسلح نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان، جس کی منگنی چند روز قبل ختم ہوگئی تھی، لاہور سے پسٹل لے کر اپنے ایک دوست کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کو اغواء کرنے کے ارادے سے سرائے مغل پہنچا۔ دونوں ملزمان گن پوائنٹ پر لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور 18 سالہ لڑکی کو سر پر پسٹل تان کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر والوں اور پاس آنے والوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے اور اسرائیلی فوج کو پہنچنے والے نقصانات نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم نا قابل شکست نہیں۔امریکہ اور اسرائیل کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔ مسلم ممالک خوف سے باہر نکلیں اور امت کے تحفظ اور بقا کے لئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے ایک ایک معصوم بچے کے خون کا حساب لیا جائے۔تمام مسلم ممالک کے عوام کے جذبات ایران کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل بد مست ہاتھی ہے جس کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں کراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے ، K4منصوبے ودیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہ کرنے سمیت کراچی کے لیے کوئی نیا میگاپروجیکٹ شروع نہ کرنے کے خلاف ہفتہ 21جون کو سندھ اسمبلی کے باہر زبردست احتجاج کیا جائے گا ، سندھ حکومت پیپلزپارٹی کی ہے ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں ،کراچی دشمنی میں پیپلزپارٹی ،ایم کیوا یم اورمسلم لیگ ن ایک ہیں ، ملکی ایکسپورٹ کا 54فیصد ،قومی خزانے میں 67فیصدریونیو اورسندھ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ نیشنزہاکی کپ میں پاکستان تیسرے میچ میں آج( بدھ ) کو نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ گرین شرٹس نے آخری میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کیخلاف میچ 3-3گول سے برابر رہا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھٹمنڈو(اسپورٹس ڈیسک )نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیئے گئے۔گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھن میں منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی ) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھن کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی، بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ججز کی درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، ججز کو ڈیپوٹیشنسٹ کہنے پر افسوس کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ ججز تبادلہ کے لے ایڈوائز کابینہ کر سکتی ہے، مصطفی ایمپکس فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 48 میں وزیر اعظم کا لفظ بھی ہے، کیا مصطفی ایمپکس فیصلے سے آرٹیکل 48 میں لفظ وزیر...
جشن میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، ملی تنظیمات کے وفود، ماتمی انجمنوں اور دستوں کے سالاران، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، علمائے کرام، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں سمیت مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے دوران بچوں کی تفریح کیلئے جھولوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی جبکہ معصوم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ممبران اسمبلی کے پروڈکشن قوانین میں ترامیم کی درخواست پر سماعت، جسٹس خالد اسحاق نے درخواست سپیکر قومی اسمبلی اور اسمبلی کو بھجوا تے ہوئے نمٹا دیں۔ عدالت نے کہا کہ اسپیکر پروڈکشن آرڈرز قوانین کیلیے درخواست پر فیصلہ کریں، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ممبر اسمبلی ملزم ریمانڈ پر ہو تو پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہو سکتے، پروڈکشن آرڈرز قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، معاملہ اگر ا سپیکر قوانین میں ترامیم کیلیے بھجوا دیا جائے تو ٹھیک ہے، نیب، دہشت گردی ودیگر قوانین کو پیش نظر رکھ بنانے چاہیے، 2019 میں شہباز شریف و دیگر ان کے پروڈکشن آرڈرز کو چیلنج کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو اسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کرائی گئی ۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اسپتال میں موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ ایم آر آئی کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف جمعہ 20جون کو’’یوم احتجاج‘‘ منایا جائے گا۔ اسرائیل کا ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا بیان عالمی امن کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ایران پر اسرئیلی جارحیت قابل مذمت،عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی دہشت گردی ہے، ا و آئی سی کا اجلاس بلاکر نہ صرف حملوں کی مذمت بلکہ پورے عالم اسلام کو ایران کی پشت پرکھڑا ہونا چاہیے، حملوں میں آرمی چیف سمیت اہم کمانڈرزاورسائنسدانوں کی شہادت افسوسناک ہے، اسلامی جمہوری ایران کو اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عاید کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی۔ وفاقی دارالحکومت میں نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قائمہ کمٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر سیلز مسترد کر دیا اور نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عاید کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی، چیئرمین کمیٹی قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتیں سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف ہیں۔ وزیر خزانہ محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ادارہ امراضِ قلب کراچی میں مبینہ اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کو فوری کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی قیادت میں مبینہ کرپشن، من پسند تقرریوں، اور ادویات و طبی آلات کی مشکوک خریداری سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ دانیال مظفر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں قواعد و ضوابط کے برعکس بھرتیاں، زائد تنخواہیں، اور مشکوک ٹھیکہ جات کے ذریعے بھاری مالی نقصان کیا گیا ہے۔مراسلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں براہ راست شامل ہوتا ہے، تو ایران حملوں کے لیے میزائل اور دیگر عسکری سازوسامان پہلے ہی تیار کر چکا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی ابتدا عراق سے ہو سکتی ہے، جبکہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کی حکمت عملی بھی اپنانے پر غور کر رہا ہے۔ادھر امریکا نے تقریباً تین درجن ری فیولنگ (ایندھن بھرنے والے) طیارے...
تعلیم ریاست کی ترجیح نہیں ہے۔ وفاقی بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی کردی گئی۔ اس دفعہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 39.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال اس مد میں 65 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ میں کمی کا فخر کے ساتھ اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں یہ خوش خبری سنائی کہ وفاقی حکومت 11 نئے دانش اسکول بنائے گی۔ یہ اسکول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد میں تعمیرکیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے دانش اسکولوں کی تعمیر کے لیے 9اعشاریہ 18 ارب روپے رکھے ہیں جب کہ سندھ میں سیلاب سے...
باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اور صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تحفظات سے بھی آگاہ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام آیا کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم و ضبط پر معروض...
پنجاب بجٹ 26-2025ء کی دستاویزات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس، صوبائی وزراء کے دفاتر اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس کا بجٹ 1 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار کے اضافے کے بعد 15 کروڑ 37 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کیا گیا، یوں 35 کروڑ کے اضافے کے بعد وہ 1 ارب روپے کردیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کے بجٹ میں19 فیصد اضافہ کیا گیا، جو 23 کروڑ کے اضافے کے بعد 1 ارب 46 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ...
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ اسرائیل کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بغیر کسی جواز کے حملہ کرے، اسرائیل یہ سب کچھ دوسری طاقتوں کے اشارے پر کر رہا ہے، ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، اگر اسرائیل ایران سے جنگ کرنا چاہتا ہے تو کھل کر اعلان کرے اور پھر میدان میں آئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی عالمی طاقتیں اور یہود و نصاری ہوش کے ناخن لیں، ایران اسرائیل جنگ دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری...
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسد قیصر اور ان کی پارٹی کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشار رہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشارائی بدامنی ہو اور سب تلپٹ ہو جائے، وہ چاہتے ہیں کہ اس افرا تفری میں ان کی کوئی بات بن جائے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک میچور جماعت ہے، اس نے بہت سختیاں اور تکالیف برداشت کیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں، بجٹ کے دوران اختلاف ہوتا ہے اور انہوں نے بھی کیا، بجٹ میں تعلیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر نے مسترد کردیا تھا لیکن اب کھلی دھمکی دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ ای اس وقت ہمارے لیے ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال ہم انھیں نشانہ نہیں بنایں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا شہریوں یا فوجیوں پر ایرانی میزائل حملے برداشت نہیں کرے گا۔اس بیان کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ کی جس میں صرف ایک جملہ لکھا تھا: بلامشروط ہتھیار ڈال دویہ بیانات ایک ایسے وقت میں...
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پاکستان نے مسلم دنیا کو یکجا کیا، ایران پر اسرائیلی حملہ غیرقانونی ہے اور دفاع کا حق موجود ہے، امجد علی خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی، متوازن اور عالمی حالات کے مطابق ہے۔ سید علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایران جب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائے گا، دنیا صرف باتیں ہی کرتی رہے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، ایران اسرائیل کشیدگی، امریکہ سے تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ رہنما پی ٹی آئی امجد علی خان نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے...
G7 ممالک نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے تاہم اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کھلی حمایت سے گریز کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی 7 بڑی معیشتوں کے گروپ G7 کے سربراہ اجلاس کینیڈا میں اختتام پذیر ہوگیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں G7 رہنماؤں کے مشترکہ اعلامیے میں صرف غزہ میں جنگ بندی کی بات کی گئی، جبکہ اسرائیل-ایران تنازع کے حوالے سے محتاط مؤقف اپنایا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے کے فوراً بعد اجلاس چھوڑ دیا تھا۔ جس سے قیاس...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بینظیر ہنر مند پروگرام کے نام سے ایک انقلابی اقدام کا آغاز کررہا ہے جس کا مقصد مستحقین کو خود انحصاری اور پائیدار روزگار کے لیے ہنر مندانہ تربیت سے لیس کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی لائیو ای کچہری، مستحقین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ایک جامع اور منظم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری 21 جون 2025 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقعے پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا باقاعدہ اجرا کریں گے۔...
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن عبدالمنعم نے کہا کہ بجٹ سازی میں وزرا نے اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کی، ہر وزیر نے پہلے اپنے حلقے اور پھر دوسرے وزیر کے حلقے کا خیال رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم نے اپنی حکومت کے وزرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انصاف نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کی دھمکی دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن عبدالمنعم نے کہا کہ بجٹ سازی میں وزرا نے اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کی، ہر وزیر نے پہلے اپنے حلقے اور...
وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر...
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے اور اپنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سمر فیسٹا2025کے آغاز پر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سمر فیسٹا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے، ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنر دے کر بااختیار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین آدھا آسمان رکھتی ہیں، ان کے لیے تعلیم اور ہنر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز اور نیپال کے درمیان سہ فریقی سیریز کا میچ تین سپر اوورز تک جا پہنچا، جس میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔میچ کا باقاعدہ دورانیہ برابر رہا، دونوں ٹیموں نے 152،152 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد پہلا سپر اوور کھیلا گیا جس میں دونوں نے 19،19 رنز بنائے۔ نتیجہ نہ نکلنے پر دوسرا سپر اوور ہوا جو 17،17 رنز پر ختم ہوا۔ بالآخر تیسرے سپر اوور میں نیپال کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹیں گنوا بیٹھی۔نیدرلینڈز کو جیت کے لیے صرف 1 رن درکار تھا، جو بیٹر نے چھکا مار کر حاصل کیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا. ترقیاتی پروگراموں کے لیے 240 ارب روپے، غیرترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قلیل وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں. رواں مالی سال کا 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے جس سے بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔شعیب نوشیروانی نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 21 فیصد سڑکوں، 18 فیصد آبپاشی، 13 فیصد تعلیم ، 8 فیصد صحت اور 2.3 فیص توانائی کے لیے رکھا گیا تھا. تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے حکومت...
اسلام آباد: وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے اور اپنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سمر فیسٹا2025کے آغاز پر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سمر فیسٹا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے، ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنر دے کر بااختیار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین آدھا آسمان رکھتی ہیں، ان کے لیے تعلیم اور ہنر نہایت اہم ہے،...
پروفیسر شارل فلیش مین (جن کی لیب اس حملے میں محفوظ رہی) نے تسلیم کیا کہ نقصان ناقابلِ تلافی ہے، لائف سائنسز کی لیبارٹریز ایسے مواد پر انحصار کرتی ہیں جنہیں کئی سال کی محنت سے جمع اور محفوظ کیا جاتا ہے، جب ایک لیب تباہ ہو جاتی ہے، تو وہ تمام مواد بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ میزائل حملے نے وسطی مقبوضہ فلسطین کے شہر رہووت میں واقع وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق اسرائیلی کے جنگی تحقیقی مرکز کی متعدد عمارتوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جب کہ ایک اہم تجربہ گاہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں عائد ٹیکس میں کمی، تنخواہ دار طبقے سے وصول کیے جانے والے انکم ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی، جبکہ چھوٹی گاڑیوں اور سولر پینلز کی امپورٹ پر نئے ٹیکس عائد کرنے سمیت مختلف دیگر تجاویز پیش کی تھیں، اب ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ان ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوا اور متعدد لوگوں کے ذہنوں میں سوال ہے کہ بجٹ کب تک منظور ہوگا اور ٹیکسز کا نفاذ کب سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی بجٹ منظور کروانا ہے تو حکومت ہمارے مطالبات مانے، پیپلز پارٹی نے شرائط رکھ دیں سینیئر معاشی رپورٹر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2025ء) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کیلئے اربوں روپے کے بجٹ پر سوال اٹھا دیا، کہا ہماری قومی اسمبلی آدھا گھنٹہ بھی نہیں چلتی، اس کیلئے16 ارب روپے کا بجٹ کیوں رکھا؟، بھارت کی پارلیمنٹ ہم سے بڑی ہے، ان کا بجٹ صرف ساڑھے 5 ارب روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ معیشت اور سیاست کو الگ الگ رکھا جانا چاہئے، عوام کی بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ٹیکس نہیں لگنا چاہئے، اسلام آباد میں پراپرٹی پر ٹیکس نہیں ہونا چاہئے، ایف بی آر میں 16 ڈائریکٹر جنرل کی آسامیاں ہیں ان میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر...
صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کھرب روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیا جا رہا ہے۔ حکومتی اور اپوزیشن کے حلقوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں میں یکساں وسائل کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا سرپلس بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، 1028 ارب روپے حجم کے بجٹ میں مجموعی طور پر 249.5 ارب روپے صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ایوان میں پیش کیا۔ بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میو ہسپتال پہنچ گئیں وزیر اعلی مریم نواز کا میو ہسپتال میں ایم آر آئی ٹیسٹ ہوا. مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی ٹیسٹ کیاگیا ،وزیر اعلی کے ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے پہلے سروسز ہسپتال میں تیاری کی گئی تھی،پھر میوہسپتال میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ایم آرآئی ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا میو ہسپتال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دائیں کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا، وزیر اعلیٰ کو فروزن شیلڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی

بھارتی پارلیمنٹ کا بجٹ صرف 5 ارب روپے، پاکستانی پارلیمنٹ کا بجٹ 16 ارب روپے رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کا بجٹ 5 ارب ہے جبکہ پاکستانی پارلیمنٹ کا بجٹ 16 ارب روپے رکھا گیا ہے۔قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ فنانس بل سال بھر میں سب سے بڑی ذمہ داری ہے جس کا پہلا اصول غیر پُرتعیش اشیا پر ٹیکس نہ لگانا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو دیکھا جانا چاہیے، سالانہ 22 لاکھ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی خدمات کو بھی پس پشت ڈالا جارہا ہے جن کے دور میں جی ڈی پی 6 فیصد سے زاید تھا،...
ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر 8 کر دی۔ ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے حوالے سے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا ہے۔ پاک آئی ڈی کو بڑھانے کیلئے یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز اور...
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملے کیے ہیں جن میں 5 افراد زخمی ہوگئے، ایران کے حملوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور موساد کے آپریشن سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ برطانویخبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ’ہم نے تل ابیب میں صہیونی حکومت کی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ’امان‘ اور صہیونی حکومت کی دہشت گرد کارروائیوں کی...
ججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی، بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ججز کی درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، ججز کو ڈیپوٹیشنسٹ کہنے پر افسوس کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ ججز تبادلہ کے لے ایڈوائز کابینہ کر سکتی ہے، مصطفی ایمپکس فیصلہ کے مطابق وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبی معائنے کے لیے میو ہسپتال پہنچیں، جہاں ان کے کندھے میں تکلیف کی شکایت پر ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے میں تکلیف کے باعث میو اسپتال پہنچیں، جہاں سرجیکل ٹاور میں ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو مسلسل مصروفیات اور کام کے دباؤ کے باعث کندھے میں درد کی شکایت تھی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور سی ای او میو اسپتال پروفیسر ہارون حامد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ نارمل آئی ہے اور کسی پیچیدگی کے آثار نہیں ملے۔ ابتدائی تشخیص کے مطابق درد کی...
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اس صورتحال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور علاقائی طاقتوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کی دھمکے دے دی ہے۔ نطنز کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان: آئی اے ای اے کی تصدیق اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں نطنز کی حساس اور زیرِ زمین یورینیم افزودگی تنصیبات کو براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد یہ...
ایف آئی اے نے لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں ملوث مبینہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے پانیوں میں ایک اور کشتی حادثہ، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں مذکورہ کارروائی ایف آئی اے کمرشل سرکل کوہاٹ نے کی اور گرفتار ملزم کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اکاخیل پاراچنار ضلع کرم کا رہائشی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب امیگریشن کی خصوصی عدالت (سینٹرل) پشاور نے ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ ملزم کو ایف آئی آر نمبر 13/2025 کے تحت دفعات 3-6 پی ایس ایم اے 2018، 22...
عمران خان سیاسی قیدی، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔سی پی این ای کے وفد نے وزیر...
فائل فوٹو۔ کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والا مزید ایک قیدی گرفتار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار 225 قیدیوں میں سے 172 قیدی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک قیدی نے خود کشی کی اور ایک فرار کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، فرار ہونے والے 52 قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بیشتر قیدیوں کو ان کے اہل خانہ رضاکارانہ طور پر واپس جیل لے کر پہنچے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھی قیدیوں کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدی پکڑے گئےفرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ 3 جون...
گجرانوالہ: ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلرز مبشر علی اور شفاقت علی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، دونوں ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ، گجرات سے ہے اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 39 مقدمات درج تھے۔ ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد جبکہ گجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے۔ شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 10 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کارروائی کرنے والی ٹیم کی...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا امریکہ روانہ ، قائمقام چیئرمین کا چارج کس کو ملا؟، تفصیلات سب نیوز پر
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا امریکہ روانہ ، قائمقام چیئرمین کا چارج کس کو ملا؟، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا امریکہ روانہ،ممبر ایڈمن طلعت محمود کو قائم مقام چیئرمین کا چارج سونپ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا2ہفتے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کورس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔انکی غیر موجودگی میں ممبر ایڈمن طلعت محمود کو قائم مقام چیئرمین کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں پولیس کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے، پولیس نے ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی کو گرفتار کرلیا، اس طرح اب تک مجموعی طور پر 172 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ باقی 52 مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں، متعدد قیدیوں کو اُن کے اہل خانہ نے رضاکارانہ طور پر واپس جیل پہنچایا جب کہ کئی مفروروں کو مختلف علاقوں سے چھاپوں کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ یاد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طبیعت خرابی کے باعث لاہور کے میو اسپتال میں چیک اپ کرایا ہے، جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میو اسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک اپ کے لیے پرچی بنوائی۔ اس کے بعد ان کی ایم آر آئی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کندھے میں تکلیف پر انہیں اسپتال لایا گیا، انہوں نے اصرار کیاکہ میو اسپتال میں ہی چیک اپ کرائیں گی۔ اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کندھے کی شدید تکلیف پر وزیراعلیٰ کو انجکشن لگائے اور ادویات تجویز کیں۔ جس کے بعد وہ روانہ ہوگئیں۔ آپ اور آپ...
مسقط سے دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی شہر ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اتار لیا گیا۔ یہ پرواز بھارت کے شہر کوچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں اس کا مختصر قیام تھا۔ پرواز بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 31 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 157 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (CIAL) کے مطابق بم کی دھمکی ایئرپورٹ کے آفیشل ای میل پر موصول ہوئی، اسکے بعد بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا اجلاس بلایا گیا، جس نے اس خطرے کو مخصوص قرار دیا۔ ایک ایسا ہی واقعہ پیر کے روز بھی پیش آیا تھا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت مخالف تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے، احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کررہا ہوں۔ عمران خان کا بڑا حکم احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کر رہا ہوں قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے ۔ ملاقات کے بعد نورین نیازی کی گفتگو#مزاحمت_ہی_آخری_حل pic.twitter.com/iHYBk0VrTM...
سٹی 42: بلوچستان بجٹ میں مختلف محکموں میں 2964اسامیاں تخلیق کی گئی صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا نئے مالی سال کے بجٹ میں سکول ایجوکیشن کی ترقی کی مد میں 19.8 جبکہ ترقیاتی مد میں 101 ارب رکھے گئے ہیں ،رواں مالی سال محکمہ تعلیم میں 1170کنٹریکٹ اور 67 ریگولر اسامیاں تخیلق کی گئی ہیں ، بجٹ میں آئی سی آئی اور پرائمری تعلیم کی بہتری کے لئے 28ارب روپے مختص کئے ہیں ،ہائیر ایجوکیشن 2025.26میں غیر ترقیاتی مد 24 ارب ایک کروڑ اورترقیاتی مد م5ارب روپے مختص کئے ہیں ،2025.26 کے بجٹ میں محکمہ کالجزکےلئے 91 اسامیاں تخلیق کی گئیں،کالجز کے بسز اور کوسٹرکےلئے پی ایس ڈی پی میں 500 ملین روپے کی رقم مختص کی ہے ،کالجز...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے لیے 16 ارب کا بجٹ رکھنے پر سوال اٹھادیا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت کی پارلیمنٹ ہم سے بڑی ہے، ان کا بجٹ صرف ساڑھے 5 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قومی اسمبلی آدھا گھنٹہ بھی نہیں چلتی ہے، بتائیں کہ اس کےلیے 16 ارب روپے کا بجٹ کیوں رکھا گیا ہے؟چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو تب یاد کیوں نہیں آیا جب پنجاب حکومت نے 800 فیصد تک تنخواہیں بڑھائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس سلیب میں بہت غلطیاں ہیں، 22 لاکھ روپے سالانہ آمدن تک کوئی ٹیکس نافذ نہ کیا جائے، ہمیں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ اسپتال کی بجائے میو اسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کا معائنہ کرکے ادویات تجویز کیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مذہب، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کو یکجا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مذہب و ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں برادر ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں...
یہ واقعہ بظاہر فلمی لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک دھوکہ دہی کی مثال بن گیا ہے جس میں ایک امریکی شخص نے خود کو جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کرکے 120 بار مفت سفر کرڈالے۔ یہ شہری معروف ایئرلائنز کی یونیفارم اور شناختی کارڈز جعلی طریقے سے حاصل کرتا تھا اور خود کو "فلائٹ اٹینڈنٹ آف ڈیوٹی" ظاہر کر کے عملے کے ساتھ جہاز میں سوار ہو جاتا۔ دراصل کچھ ایئرلائنز اپنے ہی عملے کو ڈیوٹی پر پہنچانے کے لیے سیٹ مہیا کرتی ہے جس میں ان کا کوئی الگ ٹکٹ نہیں ہوتا۔ تاہم ایک انٹرنیشنل پرواز پر عملے کے باقی ارکان کو اس وقت شک ہوا جب شہری مخصوص پروفیشنل طریقے سے بات نہیں کر رہا تھا اور اس کی دستاویزات اور بیج پر تضادات تھے۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو اسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں۔