حکومت چھموگڑھ واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے، جاوید منوا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان و اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ نے چھموگڑھ میں عزاداروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں طرف کے عوام سے پرامن رہنے اور آپسی برادرانہ ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید علی منوا نے کہا ہے کہ حکومت چھموگڑھ، جلال آباد کشیدگی اور سیکورٹی کمزوریوں اور سازش کے اصل محرکات تلاش کرے اور سامنے لائے، کہانیاں نہ سنائے۔ ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان و اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوآ نے چھموگڑھ میں عزاداروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں طرف کے عوام سے پرامن رہنے اور آپسی برادرانہ ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور بھائی چارے، صبر اور استقامت سے بھرپور محرم کی محافل جاری ہیں اور اسی دوارن مقپون داس کے آس پاس ہی شرپسندی کا ہونا بڑی سازش ہے، ذمہ داروں کی نشاندہی اور قلع قمہ ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا گلگت بلتستان میں امن اس خطے کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور بھائی چارے اور امن کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی شرارت ہوئی ہے عوام صبر کا دامن تھامیں اور حالات پر قابو رکھیں۔ حکومتی اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فول پروف انتظامات کی دعوےدار حکومت اصل محرکات سامنے لائے کہانیاں نہ سنائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت 4 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، عوام کی خدمت اور حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ عوام، حکومت اور ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔