عالمی امن کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
وینس، اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دے، عالمی امن کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے اہم خطاب کے دوران کیا۔
"آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز" کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت عالمی ضمیر کے لئے قربانی کی علامت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کرکے شرکاء کو جذباتی کردیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی نے بین المذاہب ہم آہنگی چیئرمین سینیٹ امن کے لیے عالمی امن نے کہا کہ
پڑھیں:
ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔
یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔
قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔
قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔
مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔