بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت 4 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، عوام کی خدمت اور حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ عوام، حکومت اور ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر اعلی کے لئے
پڑھیں:
ہماری حکومت گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپورکاکھلاچیلنج
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دیگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا۔ اور مجھے گرفتار کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں۔ تاہم پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی سے بجٹ پر ملاقات نہ کرانا سازش تھی۔ اور میں ان کی سازش جان چکا تھا۔ اس لیے میں نے اسٹینڈ لیا۔ اگر ہماری حکومت گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں۔ آئینی طریقے سے ہماری حکومت کو نہیں گرایا جاسکتا۔ ہماری حکومت اور اختیار سب بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں۔ چیلنج کرتا ہوں کسی میں دم ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو نہیں کہا کہ عدم اعتماد نہ لائیں۔ خیبر پختونخوا نے ڈھائی سو ارب روپے کا سرپلس دیا ہے۔ اور جب حکومت سنبھالی تو صحت کارڈ کو بحال کیا۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں اس بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ سانحے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی دہشت گردی کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑھی۔ افغانستان سے کیسے دہشتگرد خیبرپختونخوا میں آ رہے ہیں۔ ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔