کراچی: لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں، 22 انتہائی حساس قرار، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاری میں مخدوش عمارتوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے تصدیق کی ہے کہ لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 22 کو انتہائی حساس (ہائی رسک) قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انتہائی حساس عمارتوں کے مکینوں کو ترجیحی بنیاد پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی سانحے سے بچنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ کئی عمارتوں کو سیل بھی کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: خستہ حال عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن عمارتوں کی حالت فوری طور پر خطرناک ہے، انہیں خالی کرا کے مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے پاس محدود وسائل ہیں لیکن خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مخدوش عمارتوں کے حوالے سے معلومات فوری ضلعی انتظامیہ یا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تک پہنچائیں اور اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں متعدد پرانی اور خستہ حال عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ ان واقعات کے بعد شہر میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی لیاری مخدوش عمارتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی لیاری مخدوش عمارتیں کے لیے
پڑھیں:
کراچی: لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔
سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، گرنے والی عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن بنائے گئے تھے۔ 3 سال پہلے اسے مخدوش قرار دیا گیا مگر نہ مکینوں نے عمارت چھوڑی اور نہ انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا، متاثرہ خاندان شدتِ غم سے نڈھال ہیں۔