شہر میں 578 عمارتیں مخدوش ہیں،ایس بی سی اے
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے بغداد میں 6منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کہا ہے کہ پورے شہر میں 578مخدوش عمارتیں ہیں جبکہ سب سے زیادہ ناقابل رہائش عمارتوں کی تعداد ضلع جنوبی میں 456 ہے۔ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈیمولش ٹیم بغدادی میں جائے وقوع پر پہنچ گئی، ڈی جی نے بتایا کہ 50سال پرانی یہ عمارت کیسے گری ٹیکنیکل کمیٹی تعین کرے گی، یہ عمارت مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔ناقابل رہائش عمارتوں کے حوالے سے ضلع وسطی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 66مخدوش بلڈنگز ہیں جبکہ ضلع کیماڑی میں23،کورنگی اور شرقی میں14اور 13، ضلع ملیر میں4جبکہ ضلع غربی میں صرف2 عمارتیں عمارتیں ناقابل رہائش ہیں۔ایس بی سی اے کی طرف سے تاحال مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات نہیں کیے گئے، اتھارٹی کی طرف سے ہر سال مون سون سیزن سے قبل مخدوش عمارتوں پر بینرز لگائے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے
پڑھیں:
7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہہ ذوالجناح و تعزیہ چوہدری اعجاز حسین ککے شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔(جاری ہے)
جلوس مققررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ صدر بازار میں اختتام پذیر یوا۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ پانی کی سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا۔