شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے: سہیل وڑائچ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں ، ان کو مہنگائی یا تیل سستا مہنگا ہونے سے فرق نہیں پڑتا، اب بھی احد چیمہ اور شاہ صاحب حکومت چلارہے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کاکہناتھاکہ "میراخیال ہے کہ اس وقت ٹیکنوکریٹ حکومت ہے، آپ مجھے بتائیں کہ وزراءکے پلے کیا ہے؟ وفاقی حکومت کو شاہ صاحب اور احمد چیمہ چلارہے ہیں، سارے پی ایس او ز کی حکومت ہے،آدھے وزیرکسی نہ کسی وقت میں یا شریف خاندان کے یا اس خاندان کے دوستوں کے پرائیویٹ سیکریٹری یا ان کے مشیر یا وکیل رہے ہیں، سیاستدان تو کہیں میٹر ہی نہیں کررہے۔
ان کامزید کہناتھاکہ شہبازشریف قابل احترام ہیںلیکن ان کاطریقہ یہی ہے کہ وہ سیاسی حکومت نہیں چلاتے،وہ بیوروکریٹک چلاتے ہیں، اس وقت بیوروکریسی کا قبضہ ہے، بیوروکریٹ ہی حکومت چلارہے ہیں لیکن اگرکل کو حکومت سیاسی طورپر ناکام ہوئی توناکام سیاستدان ہوں گے،یہی ہمارا المیہ ہے کہ ایک تو سیاسی لوگوں میں اہلیت نہیں ،د وسرااگر بدقسمتی سے خدانخواستہ کل مارشل لا آگیاتو پھر بھی یہی ٹیکنوکریٹ چلائیں گے۔
سہیل وڑائچ کاکہناتھاکہ" آپ نے سیاستدانوں کے اندر کپسٹی بلڈنگ(صلاحیتوں کونکھارنا) کی اور نہ ہونے دیتے ہیں، نہ ذمہ داریاں دیتے ہیں اور نہ اختیار، نہ سکھاتے ہیں اور پھر ٹیکنوکریٹس کو لے آتے ہیں، جن کی کوئی پولیٹکل سٹیک ہی نہیں، ان کو کیا فرق پڑتا ہے۔
لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سہیل وڑائچ ہوں گے
پڑھیں:
سیاسی رہنما کی سالگرہ کا 36 پونڈ وزنی کیک کاٹنے سے قبل ہی بچوں نے لپک کر ختم کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں ایک سیاسی رہنما کی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جانے والا 36 پونڈ وزنی کیک اُس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب تقریب میں موجود بچوں نے اسے چند ہی لمحوں میں چٹ کر دیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں شیئر کرتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجاشوی یادوو کی 36ویں سالگرہ کی تقریب ایک دلچسپ صورتِ حال کا شکار ہوگئی، جب تقریب کے لیے لایا گیا 36 پونڈ وزنی کیک کٹنے سے پہلے ہی بچوں نے چند لمحوں میں ختم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب کے موقع پر جب بھاری بھرکم کیک دفتر کے باہر پہنچا تو گلی میں موجود بچوں نے اسے دیکھا اور دوڑتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ چند ہی لمحوں میں یہ منظر ایک ہنگامہ خیز صورتحال میں تبدیل ہوگیا، جہاں بچے ہنستے، دھکم پیل کرتے اور ایک دوسرے سے کیک چھینتے ہوئے نظر آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پورا کیک صرف 36 سیکنڈ میں غائب ہوگیا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے اس واقعے کو خاصے مزاحیہ انداز میں لیا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “36ویں سالگرہ، 36 پونڈ کا کیک… اور 36 بچوں نے اسے 36 سیکنڈ میں ختم کردیا!” اس دلچسپ صورتِ حال نے آن لائن صارفین کو خوب محظوظ کیا، اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچوں کو کیک کھانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی، مگر تب تک تمام کیک مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا اور بچوں نے اسے چند لمحوں میں صفایا کر دیا۔