—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔

علی امین گنڈاپور سے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پروموٹ کرنے کی ہدایت کی

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی رکن نہیں، آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ ختم ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی، قصور ہمارا ہوتا، بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا، 2 ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا، سب جانتے ہیں وہ کس کے لوگ ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دریائے سوات واقعہ کی ڈسکہ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کر رہے ہیں، پنجاب ڈومیسائل کی بنیاد پر کے پی میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، 2 کروڑ روپے کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے، اس کا بھی مشورہ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کاغذات نامزدگی نے کہا کہ

پڑھیں:

مخصوص نشستوں کا کیس: درخواست گزار کے وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کا حکم

— فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کی ہدایت کر دی۔

عدالت میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل سلطان محمد خان نے عدالت کو بتایا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کا طریقہ درست نہیں، اس لیے عدالت آئے ہیں، ہم نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں بھی اٹھایا۔

جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا؟ 

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے وکیل سلطان محمد خان نے بتایا کہ انتخابی نشان نہ ملنے پر پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور بعد ازاں پی ٹی آئی امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں جنرل نشستوں کے تناسب سے دی جاتی ہیں، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کا تناسب غلط نکالا، نشستیں 19 نہیں بلکہ اصل میں 22 بنتی ہیں۔

وکیل سلطان محمد خان نے بتایا کہ جے یو آئی (ف)، ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور اے این پی کی نشستیں ملا کر 22 بنتی ہیں، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کو 10، ن لیگ کو 7 نشستیں دیں، پیپلز پارٹی کو 6 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو صرف ایک نشست دی۔

اُنہوں نے کہا کہ خواتین اور اقلیت کی 2 نشستیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو ملنی یئں۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے، یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں اب بھی زیرِ سماعت ہے۔

جسٹس سید ارشد علی نے وکیل سلطان محمد خان سے سوال کیا کہ آپ اسلام آباد ہائی کورٹ جا چکے ہیں، پھر یہاں کیا کر رہے ہیں؟ اُنہوں نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے عدالت کو مس لیڈ کیا ہے۔

اس پر وکیل بابر خان یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بھی الگ درخواست ہے۔

اس پر اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد ارشد نے جواب دیا کہ اے این پی کا معاملہ ضمنی الیکشن سے متعلق ہے، ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستیں دینے سے پورا طریقہ کار متاثر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور
  • بجٹ پیش نہ کرتے تو ہماری حکومت چلی جاتی.علی امین گنڈاپور
  • پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری
  • خیبر پی کے، 11 سینٹ نشستوں پر انتخاب 21 جولائی کو ہو گا: الیکشن کمشن
  • سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری
  • محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے: علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری
  • مخصوص نشستوں کا کیس: درخواست گزار کے وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کا حکم
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں: گورنر خیبر پختونخوا