کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کی وجہ اور مقتولین کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔