فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکورٹی تعینات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈی آئی خان (آن لائن) مولانا فضل الرحمن کی آبائی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مکمل پلاٹون تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی اقدامات وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات کے بعد سخت کیے گئے۔ مولانا اسجد محمود پر اغوا کی کوشش کے بعد خطرات میں اضافہ ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ فضل الرحمن کا بانی پی ٹی آئی کو پیغام
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی۔ بانی کی بہنوں نے مولانا کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت میں تبدیلی کے لئے مولانا سے رابطہ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے انکار کر دیا۔ مولانا نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن کی سکیورٹی پر ایف سی مقرر کر دی گئی۔ مولانا کے گھر ایف سی ون سکیورٹی تعینات کی گئی۔