فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی—فائل فوٹوز

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جرأت مندانہ مؤقف کی تعریف کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے دورانِ گفتگو جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایرانی ا رمی چیف

پڑھیں:

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی دوسری گفتگو

آج اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کیجانب سے تکنیکی صلاحیتوں اور سیاسی رویے پر عملدرآمد سمیت امریکہ اور بعض یورپی اراکین کے دباؤ و سیاسی اثر و رسوخ سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے کے دوران دوسری بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ ٹیلیفونک گفتگوئیں آئی اے ای اے (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر انجام پائی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل جیسے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے تکنیکی صلاحیتوں اور سیاسی رویے پر عملدرآمد سمیت امریکہ اور بعض یورپی اراکین کے دباؤ و سیاسی اثر و رسوخ سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں ایرانی و روسی وزرائے خارجہ نے بدھ 12 نومبر کے روز بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی جس میں پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگی سمیت اس ہفتے منعقدہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی زیر بحث آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم: اتنی جھنجھناہٹ کیوں
  • ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
  • فیلڈ مارشل نے وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کیلئےان سے بہترکوئی نہیں، مریم نواز
  • آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی دوسری گفتگو
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے:مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو مئی جیسا جواب ملے گا، فیلڈ مارشل
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ