ایک بیان میں حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور ان اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک بیان میں حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور ان اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے، اور اس گھر کا امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ تمام شہری سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے اجتناب کریں۔چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت گلگت بلتستان قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جائے گی

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو موسلا دھار جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چھموگڑھ اور جلال آباد میں حالات قابو میں ہیں، ایمان شاہ
  • محرم الحرام کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا عبد السمیع
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • حکومت چھموگڑھ واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے، جاوید منوا
  • ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے، سعدیہ دانش
  • تحقیقات کے لیے اعلی سطح کمیٹی قائم ایس بی سی اے افسران معطل
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش
  • گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
  • گلگت بلتستان میں ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز