معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حکومت خطے میں امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور حالیہ واقعات کے تناظر میں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ چھموگڑھ اور جلال آباد سمیت تمام علاقے مکمل طور پر پُرامن اور حالات قابو میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حکومت خطے میں امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور حالیہ واقعات کے تناظر میں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ چھموگڑھ اور جلال آباد سمیت تمام علاقے مکمل طور پر پُرامن اور حالات قابو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ علاقے میں قیامِ امن کے لیے دن رات متحرک ہیں، اور ان کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ عوام، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے درمیان مثالی تعاون نے ثابت کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ امن، اتحاد اور بھائی چارے کے علمبردار ہیں۔ ایمان شاہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری و مصدقہ ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر اعتماد کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایمان شاہ

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم