ایدھی فلم پر بھی تنازع، سندھ حکومت اور فیصل ایدھی کے متضاد بیانات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
صوبائی حکومت کا معروف فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے فلم سازی کا دعویٰ
فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوئووں کو مکمل مسترد کردیا
پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، وہیں دوسری جانب ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے ۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے ایدھی صاحب کی زندگی پر فلم بنا رہی ہے ۔ تاہم فیصل ایدھی نے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فائونڈیشن کی اپنی کاوش ہے جس پر وہ پچھلے ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔فیصل ایدھی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایک معروف ڈرامہ اداکار و پروڈیوسر کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔ ستیش آنند نے بعد میں رابطہ کیا تو انہیں مطلع کر دیا گیا کہ یہ منصوبہ پہلے ہی کسی اور کے ساتھ طے پا چکا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلم کا تمام تر تخلیقی کنٹرول فائونڈیشن کے پاس ہوگا۔اس فلم کا اسکرپٹ معروف مصنفہ تہمینہ درانی کی کتاب ایدھی: آمرر ٹو دی بلائنڈ پر مبنی ہوگا، جس میں ایدھی صاحب نے خود اپنی زندگی کے اہم واقعات قلمبند کیے تھے ۔ فیصل ایدھی کے مطابق، فلم میں ایدھی کی والدہ اور اہلیہ بلقیس ایدھی کے کرداروں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی کیونکہ ان خواتین نے ایدھی کی شخصیت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی شوٹنگ کے لیے ایدھی صاحب سے منسلک تمام اہم مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ، جن میں ان کا آبائی گائوں بانٹوا (گجرات، بھارت) بھی شامل ہے ۔ فیصل ایدھی نے واضح کیا کہ اگر بھارت میں شوٹنگ ممکن نہ ہو سکی تو اس مقام کو اسٹوڈیو میں ہی تیار کیا جائے گا۔جب فیصل ایدھی سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ خود اپنے والد کا کردار ادا کریں گے ، تو انہوں نے انتہائی سادگی سے جواب دیا: میں اداکار نہیں ہوں، اس لیے یہ کردار نبھانا میرے لیے ممکن نہیں۔ یہ فیصلہ فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر کریں گے کہ ایدھی صاحب کا کردار کون ادا کرے گا۔فیصل ایدھی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ فلم نہ صرف ایدھی صاحب کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مثال بنے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ فلم عالمی معیار کی ہو تاکہ آنے والی نسلیں ایدھی صاحب کی قربانیوں اور خدمات سے آگاہ ہو سکیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تنازع کے بعد فلم بنانے کا اصل حق کسے ملتا ہے اور کون اس عظیم انسان کی زندگی کو پردہ سیمیں پر پیش کرنے کا حق دار ٹھہرتا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فیصل ایدھی نے ایدھی صاحب کہا کہ
پڑھیں:
حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: مشیر وزیراعظم
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا نفرت، بغض اور کینے کی سیاست نے ملک کوْ کچھ نہیں دیا۔ جو دوسرے کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے، گڑھے میں گر کر واویلا کرتا ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک حکومت نے میرے خلاف ناجائز ہیروئن کا کیس بنایا، نفرت اور سازشیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، ان کے چار سالوں میں ملک میں کیا بہتری اور ترقی ہوئی؟کرپشن ختم کرنے کا نعرے لگانے والوں کے دور میں فرح گوگی، پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے۔ معرکہ حق کی کامیابی کی وجہ سے دنیا میں ملک کی عزت ہے، بھارت دنیا میں رسوا ہوا جو عزت ملی ہے اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہونگے۔