فیصل آباد: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی، لڑکے نے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے اپنے اپنے گھروں میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ چک 243 میں پیش آیا، جہاں 16 سالہ نے لڑکی نے گھر کے اندر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔
لڑکی کی موت کا سن کر محلے دار دانیال نے بھی گھر میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
لڑکا لڑکی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔
گھر والوں کے راضی نہ ہونے پر دونوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔