نارووال: سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے زائرین کی بس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پنجاب کے ضلع نارروال میں سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ علی پور میں درگ میانہ اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب کوسٹر کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث گاڑی الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ زخمی افراد کا تعلق قصور سے ہے جو علی پور سیدان عرس پر آئے ہوئے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو؛ مال گاڑی کو حادثہ، مسافر ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
کراچی:میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کا انجن اور 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک عارضی طور پر بلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انجینئرنگ اور آپریشن اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اَپ لائن کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد مسافر ٹرین 41 اَپ قراقرم ایکسپریس کو لوپ لائن کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔
روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئی اور ڈاؤن ٹریک کی مکمل بحالی پر کام شروع کر دیا۔
ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے پشاور، لاہور اور دیگر شہروں سے کراچی جانے والی مسافر ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اَپ ٹریک کی جزوی بندش سے بھی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
واضح رہے کہ مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے آئے روز حادثات کے باعث ریلوے مسافر انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ حادثات کے باعث ریلوے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔