City 42:
2025-07-05@12:02:42 GMT

مظفرگڑھ میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

ویب ڈیسک: مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس کے درمیان تصادم ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں علی پور سے لاہور جانے والی مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اب تک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا، حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور

پڑھیں:

کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتا

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے چلہانہ کے مقام پر ایک کار خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں، دریا میں لاپتا بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی تھیں، اور مقامی افراد نے بھی ریسکیو میں مدد فراہم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر چلہانہ حادثہ ریسکیو کار مظفرآباد وادی نیلم

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس کی آپس میں خوفناک ٹکر، 6 افراد کی جان لے گئی۔
  • نارووال: سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے زائرین کی بس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی
  • مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ :  بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتا
  • میرپور ماتھیلو:مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں, مسافر گاڑیوں کو ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
  • ننکانہ صاحب: بس ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق