راولپنڈی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کے علاقے نیو صرافہ بازار، لال حویلی کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 2 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے بھرپور کوشش کی اور کسی بھی شخص کے عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاعات کی تصدیق نہ ہونے کے بعد آپریشن کو مکمل کیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت کی چھت گرنے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد؛ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی
اسلام آباد:نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے فیز 5 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بروقت ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی ایک ایمبولینس، چار فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔
آگ مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں لگی تھی تاہم مسافر محفوظ رہے۔
ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر فائر فاٹنگ اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔