data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین کا ہدف SEC Plating نامی کمپنی تھی، جو اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزہ جات کی تیاری میں شامل ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرے کے دوران 35 سالہ خاتون ہنّا تھامس، جو ماضی میں گرین پارٹی کی امیدوار رہ چکی ہیں، پولیس کی گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر بینک ساؤن اسپتال منتقل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں تھامس کو خون میں لت پت اور ایک آنکھ بند حالت میں دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آنکھ سے مکمل بینائی کھو سکتی ہیں۔

 یہ مظاہرہ گرینز نیو ساؤتھ ویلز پارٹی کی جانب سے منظم کیا گیا تھا، جس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے تقریباً 40 F-35 طیارے اس عالمی سپلائی چین پر انحصار کرتے ہیں، جس میں آسٹریلیا بھی شامل ہے، تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو جاری رکھا جا سکے۔

گرینز کی رکن اسمبلی اور نیو ساؤتھ ویلز میں انصاف کی ترجمان سو ہیگنسن نے پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی نہ صرف وحشیانہ اور ضرورت سے زیادہ تھی بلکہ یہ قانونی طور پر بھی مشکوک ہے، لوگوں کو پرامن طور پر جمع ہونے اور احتجاج کرنے کا آئینی حق حاصل ہے اور آج صبح اس حق کو پامال کیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز (NSW) پولیس کے مطابق مظاہرہ کرنے والے 60 افراد نے کمپنی کی عمارت کے اطراف پیدل راستوں کو بند کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر ہونے کا حکم دیا، پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں بعض نے پولیس کی ہدایات کو نظرانداز کیا جبکہ دیگر نے پولیس اہلکاروں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

تمام گرفتار افراد کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور انہیں 15 جولائی کو بینک ساؤن مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں اب تک 56,500 سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں تیزی آ رہی ہے، اور فوجی امداد یا ہتھیاروں کی فراہمی کرنے والے ممالک شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

سڈنی میں پیش آنے والا یہ واقعہ آسٹریلیا میں فلسطینی حقوق، انسانی آزادی اور پُرامن احتجاج کے حق کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ چکا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں پولیس کے کردار پر تحقیقات اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف ‘جین زی’ کا احتجاج، پولیس کیساتھ شدید جھڑپیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو کے مختلف شہروں میں بدعنوانی اور عدم تحفظ کے خلاف جین زی گروپ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ میکسیکو سٹی میں گروپ کے کئی کارکن صدارتی محل کے سامنے جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے سکیورٹی کے حفاظتی رکاوٹیں توڑ دیں، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جھڑپوں کی وجہ سے علاقہ ایک جنگل کے منظر کا شکار رہا۔

حکومت نے اس احتجاج کو سیاسی حریفوں کی طرف سے بیرونی فنڈنگ سے چلایا جانے والا منصوبہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں میکسیکو کی ریاست مِچوآکان میں ایک میئر کے قتل کے بعد بھی شدید احتجاج ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، اُروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا، جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر حملہ کیا اور گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
  • آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان پر پابندیوں سے متعلق نیا فریم ورک تیار کرلیا
  • جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
  • سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج‘ جھڑپیں‘ 120 افراد زخمی
  • میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف ‘جین زی’ کا احتجاج، پولیس کیساتھ شدید جھڑپیں
  • میکسیکو میں جین زی کا ملک گیر احتجاج، بدامنی اور بدعنوانی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر