واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ڈرافٹ میسجز سرچ فیچر پر کام شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور سہل فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ادھورے پیغامات تلاش کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ’سرچ فار ڈرافٹ میسجز‘ کے نام سے جلد آئی او ایس پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس کے ذریعے صارفین ان پیغامات کو بآسانی ڈھونڈ سکیں گے جو انہوں نے ٹائپ تو کیے لیکن بھیجنے سے پہلے چھوڑ دیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت چیٹس ٹیب میں ایک نئی ’ڈرافٹ لسٹ‘ شامل کی جائے گی، جہاں تمام ادھورے پیغامات ایک جگہ نظر آئیں گے۔ یوں صارفین کو چیٹ لسٹ میں اوپر نیچے اسکرول کرنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی اور وہ براہ راست اپنے ڈرافٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی اسے آنے والی اپ ڈیٹس کا حصہ بنا دیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ ریلیز کی کوئی تاریخ جاری نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2025 میں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی یہی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے بعد اب آئی او ایس صارفین بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کے بعد واٹس ایپ صارفین کے لیے ایپ کا استعمال مزید آسان اور مؤثر ہوجائے گا، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اکثر پیغامات ٹائپ کرنے کے بعد بھیجنا بھول جاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کے لیے واٹس ایپ
پڑھیں:
لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
شہر لاہور میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار اور ریچارج کرنے کے لیے بڑا منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنے کےلیے ریچارج ویل بنایا گیا ہے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے جبکہ لاہور میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فنکشنل ہیں۔ مزید برآں لاہور میں کل 15 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ویل بنائے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کراویا گیا ہے۔ پی ایچ اے لاہور تمام پارکس میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کے لیے جگہ مختص کرے گی۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی تعمیر کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جائے، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ واسا پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں گراؤنڈ واٹر ریچارج پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ایک نعمت، اسے ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ تمام ادارے اس پراجیکٹ کو سنجیدگی سے مکمل کریں گے۔