اسلام آباد:

مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن کو ذبح کرنے کے معاملے پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گوکینہ گاؤں کے رہائشی بشیر عباسی اور زین عباسی کو نامزد کیا گیا ہے، گوکینہ گاؤں مارگلہ کے مذکورہ پہاڑوں میں واقع ہے۔

مقدمہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان نے نایاب نسل بارکنگ ڈئیر کے ہرن کو غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا اور ذبح کیے گئے ہرن کی باقیات  کھال، کھوپڑی اور دیگر چیزیں برآمد کروائی جائیں۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں   A -4/12اور A-16 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مذکورہ دفعات کے تحت ملزمان کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ، ایک سال قید یا یادونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

مقدمے میں ملزمان کے خلاف 379کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، اس دفعہ کے تحت چوری کے الزام میں ملزمان کو الگ سے تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا نوٹس اور تحقیقات کاحکم

قبل ازیں مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے سوشل میڈیا میں مارگلہ ہلز میں ایک ہرن کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اورمحفوظ علاقوں میں جنگلی حیات کے شکار اور ہلاکت کی شدید مذمت کی۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ظلم اور تحفظ جنگلی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 

سٹی 42: وفاقی حکومت  نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ  کرلیا ۔

صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے  ۔ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن   گندم درآمد کی جائے گی ۔

پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔

 وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری