یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ کو یوم عاشور پر موبائل فون سروس معطلی کےلیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کے مراسلے میں کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت مراسلے پر فیصلہ کرکے مطلع کرے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے شناختی کارڈ، موبائل سمز اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر غور
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ان والدین کے قومی شناختی کارڈ، موبائل فون سمز اور پاسپورٹ بلاک کیے جا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ’پولیو ویکسین انکار سیل‘ قائم کرنے اور یونین کونسل کی سطح پر انکاری والدین کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ، رواں برس میں مجموعی تعداد 29 ہوگئی
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، لاپرواہی برتنے والے افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سندھ میں رواں برس پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں کراچی اور ملیر کے کیسز والدین کے انکار سے جڑے ہیں، جبکہ ماحولیاتی نمونوں میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پلانے سے انکار پولیو کے قطرے سندھ شناختی کارڈ بلاک مراد علی شاہ موبائیل سمز بلاک والدین