احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ شادی کی تقریب یا محبت کا آغاز؟تھائی لینڈ، امریکہ... احد ہر جگہ دنانیر کے ساتھ؟ کیا واقعی احد رضا میر کی زندگی میں پھر محبت نے دستک دے دی ہے؟کیا دنانیر مبین اور احد ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں؟سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبریں گرم ہیں، اور مداحوں کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے!مشہور ڈراموں جیسے "یقین کا سفر"، "آنگن"، اور "یہ دل میرا" سے شہرت پانے والے پاکستان کے اسٹار احد رضا میر ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے والدین کے ہمراہ ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔اسی تقریب میں موجود ہیں سوشل میڈیا کی مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ دنانیر مبین.

اور یہی وہ لمحہ ہے جہاں سے شروع ہوئی قربتوں کی کہانی۔دنانیر کی حالیہ تصاویر میں وہ بار بار احد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔مداحوں نے فوراً پہچان لیا — یہ کوئی اتفاق نہیں!یاد رہے کہ چند ماہ پہلے بھی دونوں کو تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں احد ایک تصویر میں دنانیر کے پیچھے نظر آئے تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے تو تبصرے شروع کر دیے ہیں:دنانیر! محتاط رہنا، احد کا دل بڑی تیزی سے بدلتا ہے!کسی نے احد کو پاکستانی رنبیر کپور کہا، تو کسی نے سجل علی اور رمشا خان کا حوالہ دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔کیا واقعی یہ صرف ایک اتفاق ہے؟یا دونوں ستارے ایک دوسرے کے مدار میں داخل ہو چکے ہیں؟فی الحال تو خاموشی ہے... مگر سوشل میڈیا پر شور بہت ہے!آپ بھی کمنٹس میں ضرور بتائیں: کیا آپ احد اور دنانیر کو ایک ساتھ دیک

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر احد اور

پڑھیں:

جاوید اختر متنازعہ مذہبی بیان دینے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں

بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

 ایک تقریب کے دوران دیے گئے ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جنت اور جہنم سے متعلق طنزیہ تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ "جنت میں میرے پسندیدہ پھل، جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا"۔

بھارتی مصنف کے اس متنازع بیان پر تقریب میں موجود افراد ہنستے نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے محض چند لوگوں کو ہنسانے کے لیے اپنی آخرت خراب کرلی ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ بیان انہوں نے دو سال قبل ایک تقریب کے دوران دیا تھا جو اب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ان کا کوئی متنازع بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاوید اختر پاکستان اور مذہب سے متعلق مختلف متنازع بیانات دے چکے ہیں جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک پرانے پروگرام میں وہ کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فوجی وردی میں خاتون کا دھواں دار خطاب سوشل میڈیا پر وائرل
  • احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
  • جاوید اختر متنازعہ مذہبی بیان دینے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں
  • نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • ’کیک پر لکھ دینا چھیپا صاحب کی طرف سے تحفہ ہے لیکن یہ مت بتانا میں نے دیا ہے‘
  • بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی
  • امریکی ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال: ’پرائیویسی ہر شخص کا بنیادی حق ہے‘
  • بسکٹ تنازع پر علی امین کی وضاحت، سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں کیا کچھ زیر بحث آیا؟
  • ویٹرز نے شادی ہال میں ہی واردات ڈال دی، لاکھوں کا سامان لے اُڑے