روسی مردوں میں لِپ فِلرز مقبولیت حاصل کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے شمالی خطے قوقاز خاص طور پر داگستان میں مردوں میں لپ فلرز (lip fillers) کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
روس کے شمالی خطے قوقاز میں قدیم دور سے مردانہ خوبصورتی اہمیت کی حامل رہی ہے لیکن اب اس میں مختلف رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جو بڑے ہونٹ، بھرپور چہرہ اور سوشل میڈیا طرز زندگی پر مبنی ہے
مقامی لوگ اب ایسا جمالیاتی رُخ اپنانا چاہتے ہیں جو غیر روایتی ہو، خاص طور پر دولت مند افراد میں۔ انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ پر “perfect pout” تصاویر نے لوگوں کو اس طرف راغب کیا ہے۔
انسٹرکٹرز اور ڈاکٹروں کی اس رجحان کی حمایت اور تصویری گیلریاں اس ٹرینڈ کو اور فروغ دے رہی ہیں۔
چونکہ اس تبدیلی کو ابھی بھی بعض علاقوں میں غیر روایتی سمجھا جاتا ہے اس لیے لوگ رات کے وقت کلینک جاکر لِپ فلرز کرواتے ہیں تاکہ شناخت چُھپی رہے۔
سوشل میڈیا ویب ریڈاِٹ کے چند صارفین کا کہنا ہے کہ فلر شدہ ہونٹ اکثر “بدصورت” شکلوں کا سبب بنتے ہیں اور یہ مردانہ جمال سے میل نہیں کھاتے۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ کا یوٹرن! ایران سے بات چیت کی تمام خبروں کی تردید کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔
ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ’’#PakistanRisingStronger‘‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جس میں عوام کی جانب سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔