سودی نظام کی وجہ سے ملک سے برکت اُٹھ گئی، علامہ عتیق الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنما علامہ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان قرآن و سنت کے راستے پر نہیں چلیں گے، مسائل سے نہیں نکل سکیں گے، سودی نظام کی وجہ سے ملک سے برکت اُٹھ گئی ہے، سپریم کورٹ ہر کیس سن رہی ہے، سود کے کیس پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی اُمتیں ایک ایک بری پر عذاب کا شکار ہوئیں لیکن پچھلی اُمتوں میں جتنی برائیاں تھیں، آج وہ سب ہم میں موجود ہیں، اسی وجہ سے اللہ نے ہمیں مسائل سے دوچار کیا ہوا ہے کہ ہم ہوش میں آکر اپنی اصلاح کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس ہر کیس سننے کی فرصت ہے لیکن 33 سال سے سود کے کیس کو التوا میں ڈالا ہوا ہے اور اس پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔ جس جس نے طاقت ہونے کے باوجود اس پر خاموشی اختیاری کی وہ اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ سودی نظام اللہ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے، آج پورے ملک سے اسی وجہ سے برکت اُٹھ گئی ہے کہ ہم نے سودی نظام کو اپنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل سے نجات چاہتے ہیں تو پھر ہمیں قرآن و سنت کے نظام پر چلنا ہو گا اور اسے ملک میں نافذ کرنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔
نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس لسّی کو پسند کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں