WE News:
2025-04-25@09:45:45 GMT

ٹرمپ ٹیرف: عالمی مارکیٹ میں کس ملک کو کتنا نقصاں ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ٹرمپ ٹیرف: عالمی مارکیٹ میں کس ملک کو کتنا نقصاں ہوا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی

ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نقصان کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.

22 فیصد تک گر گئیں جبکہ اب تک سب سے کم نقصان ترکی کا دیکھنے میں آیا ہے جس کے شیئرز کی قیمتیں 2 اعشاریہ 8 فیصد نیچے آئیں۔

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات جہاں پوری دنیا کی مارکیٹوں پر دکھائی دے رہے ہیں وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزارسے زیادہ پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد 45 منٹ کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی تھی، تاہم دوبارہ ٹریڈنگ کا آغاز بھی منفی ہوا۔ پاکستان کے شیئرز کی قیمتیں 5 اعشاریہ 29 فیصد گری ہیں۔

برطانیہ کے شیئرز بھی 5 اعشاریہ 2 فیصد گرے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے اِن امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کی ہے جن پر جوابی ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز 4 اعشاریہ ایک فیصد گرے ہیں جبکہ چین، سوئڈن اور سوئٹزرلینڈ کے شیئرز 7،7 فیصد نیچے آئے ہیں۔

تائیوان کو 9 اعشاریہ 6، جاپان 9 اعشاریہ 5، اٹلی 8 اعشاریہ 4 اور سنگاپور کو 8 فیصد نقصان کا سامنا ہے۔

جرمنی کے شیئرز 6 اعشاریہ 8 فیصد کم ہوئے ہیں۔

روس کے شیئرز کی قیمیتیں 3 اعشاریہ 8 جبکہ سعودی عربیہ کے

کے حصص کی قدر میں 3 اعشاریہ 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: ٹیرف کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک امریکا سے تجارتی مذاکرات کے خواہاں

علاوہ ازیں خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی 59.34 ڈالرز اور برینٹ 63 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آچکا ہے۔

کبھی کبھار دوائی لینی پڑتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال کے سوال پر کہا ہے کہ کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تجارتی خسارہ حل نہیں کریں گے ڈیل نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا نقصان نہیں چاہتا مگر ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے، ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی تجارتی مارکیٹس گرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل آگیا

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف کے باعث صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پاکستان کے حصص کی قمیتیں ٹرمپ ٹیرف ٹرمپ ٹیرف اور عالمی مارکیٹ کی تباہی عالمی مارکیٹس گرگئیں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک مارکیٹ پاکستان کے حصص کی قمیتیں ٹرمپ ٹیرف عالمی مارکیٹس گرگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسٹاک مارکیٹ میں ٹرمپ ٹیرف شیئرز کی کے شیئرز ٹیرف کے کے بعد

پڑھیں:

پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب

ویب ڈیسک: نجکاری کمیشن نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں تین جون 2025تک پراسیسنگ فیس کے ساتھ نجکاری کمیشن کے پاس  جمع کروانا ہونگیں۔

نجکاری کمیشن نے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستوں کی وصولی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

واضع رہے نجکاری کمیشن بورڈ  نے پچھلے ہفتے پی آئی اے سی ایل کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دی تھی۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو گئی، آئی ایم ایف
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست، آئی ایم ایف
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت