استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے جا رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس سے توقع ہے کہ مارکیٹ میں ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے اور جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے آخری بار ویلیوشن فہرست ایک سال پہلے مرتب کی گئی تھی۔
ایئریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی آئے گی۔
لیپ ٹاپس کی بات کی جائے تو ان کی قیمت 10 ہزار روپے سے شروع ہو کر کم و بیش 60 ہزار روپے تک بنے گی جبکہ بات کی جائے ڈیسک ٹاپ کی تو سینٹرل پراسیسنگ یونٹ کی قیمت 4 ہزار روپے سے شروع ہوکر 21 ہزار روپے تک ہو گی۔
مزید پڑھیے: بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
جہاں تک مانیٹرز کا تعلق ہے تو سب سے چھوٹا مانیٹر (14 انچ) ہے جس کی قیمت 1.
کراچی کی مشہور یونی پلازہ میں موجود کمپیوٹرز کے کاروبار سے منسلک تاجر وحید مسیڈیا کے مطابق کمپیوٹرز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کا تعلق ان کے نئے ماڈلز آنے سے بھی ہوتا ہے جیسے کہ کوئی نیا ماڈل مارکیٹ میں آرا ہے تو پرانے کی قیمت میں کمی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فونز کے معاملے میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نئی ویلیو ایشن کے مطابق 10 سے 20 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: حکومت کا قسطوں پر موبائل فون فراہم کرنے کا منصوبہ تعطل کا شکار
ان کا کہنا تھا کہ نئی اشیا کی قیمتیں ویسے بھی زیادہ ہوتی ہیں اور وہ قوت خرید نہ ہونے کے باعث پاکستانی زیادہ تر استعمال شدہ اشیا کو فوقیت دیتے ہیں اور ان کا پاکستان میں آنے کا ذریعہ ہوائی اور بری جہاز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہوائی جہاز پر آنے سے اس کا ٹیکس زیادہ ہوتا ہے جبکہ سمندر سے آنے والے سامان کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس پر ٹیکس کی ادائیگی کم ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعمال شدہ موبائل اور کمپیوٹرز پرانے کمپیوٹرز پرانے کمپیوٹرز کی قیمتوں میں کمی پرانے موبائل پر ڈیوٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعمال شدہ موبائل اور کمپیوٹرز پرانے کمپیوٹرز پرانے کمپیوٹرز کی قیمتوں میں کمی پرانے موبائل پر ڈیوٹی کی قیمتوں میں استعمال شدہ ہزار روپے لیپ ٹاپس اشیا کی کی قیمت
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔