سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی موجودہ قیمت جانئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
گزشتہ روز کے اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کے بعد 3276 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات27 ستمبر کو ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلے میں انتخابی دنگل سج گیا، 6 سال بعد بزنس مین پینل نے اپنی مینیجنگ کمیٹی اور آفیس بیئررز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیا۔سالانہ جنرل الیکشن2025ء 2026ء کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن 27 ستمبر 2025 ء کو کے سی اے اے کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوںگے۔اس موقع پر 12 آفس بیئررز اور 18 ممبرز مینیجنگ کمیٹی (کل 30 امیدواروں) کے نام یحییٰ محمد (صدر)زاہد بشیر چودھری (جنرل سیکرٹری)محمود الا حسن اعوان(سینئر نائب صدر) عدیل انور (وائس پریزیڈنٹ)فیصل علی (وائس پریزیڈنٹ)غلام مصطفی نظر (وائس پریزیڈنٹ ) ماجد علی سومرو (وائس پریزیڈنٹ)محمد جاوید (وائس پریزیڈنٹ) نعمان الدین (وائس پریزیڈنٹ) عامر احمد بٹ (جوائنٹ سیکرٹری)ظفر اقبال (انفارمیشن سیکرٹری)عامر منشاء (فائنانس سیکرٹری) ہیں جب کہ مینیجنگ کمیٹی کے لیے امیدوار عبد اللہ طاہر،آکاش احمد،اکبر،بابر شہزاد بھٹی،بلال پرویز،غلام مصطفی، افتخار احمد خان ،جعفر سومرو،جنید خالد،خرم زبیری،میاں الطاف حسین حالی ،محمد انصر،محمد فہد عارف ،محمد فیضان حنیف ،محمد فیروز،محمد سجاد،محمد شفیع منڈیا،نثار احمد شامل ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں بزنس مین پینل کے رہنماو ¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کے خلاف بات کرنا نہیں بلکہ خدمت کے سفر کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کسٹم ایجنٹس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بزنس مین پینل کے رہنما اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق افتخار شیخ ،نسیم یوسف، انعام رحمانی اور قصیف مروت سمیت دیگر رہنماو ¿ں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزنس مین پینل ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں آیا ہے اور کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی ہے۔