سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں ہم شرکت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے قبل ہم چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو بات چیت کا کوئی فائدہ ہی نہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اس سے قبل مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں، تحریک انصاف نے تیسرے اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے تھے۔
اب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو جواب دینے میں ایک ہفتے کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جوڈیشل کمیشن کا قیام حکومت پی ٹی آئی مذاکرات عمر ایوب عمران خان رہائی مذاکراتی کمیٹی مطالبات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کا قیام حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات عمر ایوب عمران خان رہائی مذاکراتی کمیٹی مطالبات وی نیوز مذاکراتی کمیٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔