کراچی:

پاکستان میں کرکٹ کا جنون بہت زیادہ حد تک پایا جاتا ہے اسی وجہ سے کرکٹرز کے ہزاروں بلکہ لاکھوں مداح بھی ہیں جو صرف کھیل تک نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی نجی زندگی سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کے اُن کرکٹرز کے نام جو جیل جاچکے ہیں۔

عمران خان

ان میں پہلا نام عمران خان کا ہے جنہیں حال ہی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ وہ پہلے ہی مختلف مقدمات میں قصور وار قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے 14 سال قید جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 2023 میں توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہیں۔

محمد عامر

سابق پاکستانی فاسٹ بولر 2010 میں انگلینڈ میں 6 ماہ جیل کاٹ چکے ہیں۔ انہیں صرف 18 برس کی عمر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

سلمان بٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز سلمان بٹ 19 برس کی عمر میں 2003 میں لندن میں ڈھائی سال جیل کاٹ چکے ہیں۔ انہیں بھی اسپاٹ فکسنگ میں لوث ہونے پر لندن کورٹ نے جیل بھیجا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔

ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔

معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔

فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے.عمران خان کا آرمی چیف کے نام پیغام
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟