خادم الرضاؑ سید حسن نصر اللہ کے جنازے میں 14 خدام امام رضاؑ کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مشہد میں سید مقاومت شہید حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی تصویر کا فریم، حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن میں آویزاں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آستان قدس رضوی کے مواصلاتی اور میڈیا سنٹر کے سربراہ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے 14 خادموں کا گروپ شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں شریک ہوا۔ سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے علاوہ امام رضا علیہ السلام کے خادمین نے شہداء کے گھروں میں حاضری بھی دی۔ اس کے علاوہ شہید نصر اللہ کے مزار کے قریب تدفین کی تقریب میں شرکت کرنیوالے لاکھوں لوگوں کی خدمت کے لئے لگائے مواکب میں خدمات انجام دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے بیروت جانیوالے خدام کے گروپ نے شہید عماد مغنیہ کے گھر سید حسن نصر اللہ کی دختر سیدہ زینب نصر اللہ کو شہید کی خدمات کی یاد میں خادم الرضاؑ کا نشان پیش کیا اور شہید حسن نصر اللہ کی جائے شہادت پر حاضری دی۔ حق کے راستے کا نشان، امام رضا (ع) کے گنبد کا پرچم بھی شہدائے مقاومت کی میتوں پر لہرایا گیا۔
اسی طرح حرم مطہر رضویؑ مشہد میں سید مقاومت شہید حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی تصویر کا فریم، حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن میں آویزاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حرم مطہر رضویؑ میں مزاحمتی محاذ کے شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ کے دوران حرم رضویؑ میں آنیوالے لوگوں کے پرجوش ہجوم کو رہبر معظم انقلاب کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام رضا علیہ السلام کے سید حسن نصر اللہ کی
پڑھیں:
اسپین کا اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ
میڈرڈ میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ اقدامات رکنے تک اسرائیل اور روس کو بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین نے اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈرڈ میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ اقدامات رکنے تک اسرائیل اور روس کو بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دینا چاہیئے۔ سانچیز نے گذشتہ روز میڈرڈ میں فلسطین کے حق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی بھی مذمت کی، جن کے باعث سائیکل ریس لا وولٹا کا آخری مرحلہ اور انعامی تقریب منسوخ کرنی پڑی۔