راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے کمسن بیٹے، 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہید کے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی یہ جارحانہ ذہنیت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

صدر زرداری اور وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی ہر جارحیت کا مضبوط اور غیر متزلزل جواب دے رہی ہیں، اور تمام محاذوں پر وطن عزیز کا دفاع کر رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہا جائے گا، اور عالمی برادری کو اس حوالے سے فوری کردار ادا کرنا ہوگا۔آخر میں صدر اور وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی

پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارتی حریف  کو ہرا کر عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے راؤنڈ 16 میں بھارتی حریف پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ان کی جیت کا فریم اسکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔

دوسری جانب براہ راست راؤنڈ 32 میں رسائی پانے والے سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد ہانگ کانگ کے فونگ کووک وائی سے ہار گئے، تاہم ناکامی کے باوجود وہ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • 32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
  • افغانستان، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا
  • شامی صدر احمد الشرعہ کا برازیل میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان
  • NPT کیمطابق چینی وزیر خارجہ کا ایران کے حقوق کے تحفظ پر زور
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
  • آذربائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت
  • عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت؛ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہونگی
  • عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ
  • منعم ظفر کی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر